22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جمعیۃ علمائ ہند کا بڑا اعلان، فروری میں رام لیلا میں جمع ہوں گے لاکھوں فرزندان توحید

Mehmood Madni

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کا چونیتسواں (34) اجلاس عام 10 فروری 2023ءکو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 5بجے شام سے شروع ہوگا۔ صدر جمعیة علماءہند مولانا محموداسعد مدنی کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس عام کی آخری و عمومی نشست 12فروری بروز اتوار صبح نوبجے منعقد ہوگی ، جس میں کثیر تعداد میں عوام بھی شریک ہوں گے۔اجلاس کی عمومی نشست میں بلاتفریق مذہب وملت ملک کے سبھی طبقات کے سرکردہ افراد شریک ہوں گے۔
یہ اجلاس ملک کے موجودہ حالات بالخصوص ملک میں بڑھتی منافرتی مہم ، اسلامو فوبیا، نسل کشی کے خطرات ، آزاد مدارس اسلامیہ کے سلسلے میں جاری سرکاری کارروائیوں کے پس منظر میں کافی ا ہم ہے ، اس کے علاوہ اجلاس میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن، اقلیتوں کے تعلیمی و اقتصادی حقوق اور مسلم اوقاف کے تحفظ کی تدابیر پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔نیز اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں غلط فہمیوں کے ازالے ، میڈیا کے ذریعے اسلام مخالف اور شان اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی و افترا پردازی پر بھی غور کیا جائے گا۔مذکورہ بالا موضوعات اجلاس عام کے ایجنڈے میں بھی شامل ہیں۔ 10فروری کو بعد نماز مغرب پہلی نشست اور 11 فروری کو صبح نو بجے تا ایک بجے دوسری نشست ، جمعیة علماءہند کے مر کزی و صوبائی مجالس منتظمہ کے ارکان و مدعوئین پر مشتمل ہو ں گی۔ 11فروری کو بعد نماز مغرب شان اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت و منقبت کے لیے نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔12فروری کو صبح نو بجے سے عمومی اجلاس میں گزشتہ نشستوں میں منظور کردہ اہم تجاویز پیش ہوںگی ، اس کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہو کر اظہار خیال کریںگی اور فیصلے کیے جائیںگے۔
اجلاس عام کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ناظم عمومی جمعیة علماءہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیة علماءہند کی مرکزی و صوبائی مجالس منتظمہ کے ارکان گرامی و مدعوئین خصوصی حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تاریخوں کو نوٹ فرمالیں اور اس کے مطابق سفر کی تیاری فرمائیں۔انھوں نے کہاکہ حالاں کہ ارکان کو باضابطہ دعوت نامہ جاری کیا جارہا ہے ، تاہم اگر کسی رکن کو دعوت نامہ موصول نہ ہو تو اس تحریر کی روشنی میں اجلاس میں شرکت کو اپنی تمام ضروریات و مصروفیتوں پر مقدم فرمائیں اور تشریف لا کر اپنے مفید مشوروں ، تعاون اور رہ نمائی سے نہ صرف جماعت بلکہ پوری ملت اسلامیہ کو مستفیض فرمائیں۔

Related posts

الخیر فاونڈیشن نے دہلی کے جھگی بستی میں علم کی شمع روشن کرنے کا اٹھایا بیڑا

Hamari Duniya

جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم نے آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کی معیاربندی پر سمینار کا انعقاد کیا

Hamari Duniya