August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ایل نے کیجریوال حکومت کی کمر توڑدی، اب کیا کریں گے وزیراعلی

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔

جب سے کیجریوال حکومت بنی ہے مرکز نے ایل جی کے ذریعہ کیجریوال کو چین سے نہیں رہنے دیا۔ ابھی تک تو ایل جی کے فیصلے سے کیجریوال کو تو بہت زیادہ فرق نہیں پڑرہا تھا اور کسی کسی طرح کیجریوال حکومت ہر طرح کے بحران پر قابو پالیتی تھی۔ لیکن اب ایل جی نے کیجریوال حکومت پر ایسی جگہ ضرب لگایا ہے کہ کیجریوال کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اس کو کس طرح سے ہینڈل کرہں۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دہلی میں نیتی آیوگ کی طرح کام کررہی ڈائیلاگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیشن کے وائس چیئرمین جیسمین شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے اور آفس کو بھی سیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ جیسمین شاہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے سیاسی مقاصد کیلئے دفتر کا غلط استعمال کررہے تھے۔ ایل جی وی کے سکسینہ کے حکم کے مطابق دہلی ڈائیلاگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیشن کے 33 شامناتھ مارگ واقع دفتر کو سیل کیا جائے گا۔ کمیشن کے سبھی گاڑیوں اور ملازمین کو واپس لیا جائے گا۔

Related posts

روہتاش نگر اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کی میٹنگ میں نئی نسل کو کانگریس سے جوڑنے کا عزم

Hamari Duniya

Kuwait and Qatar LNG Supply قطر اور کویت کے درمیان ایل این جی سپلائی کے معاہدے پر دستخط

Hamari Duniya

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سلیم احمد نے کیا چودھری زبیر احمد کا پرتپاک استقبال

Hamari Duniya