نئی دہلی، 27 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے روہتاش نگر اسمبلی حلقہ کے تینوں وارڈوں میں منڈل اور سیکٹر کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں روہتاش نگر کے سابق رکن اسمبلی وپن شرما،ضلع کے آبزرور بدرالدین قریشی،سابق چیئر مین دہلی سرکار طارق صدیقی اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید بطور خاص موجود رہے۔میٹنگ میں کانگریس کے سنگٹھن کو مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ زمینی سطح پر کام کیا جائے اور نئی نسلو ں کو کانگریس سے منسلک کیا جائے۔
وپن شرما نے کہا کہ عوام کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے آنے والا وقت کانگریس کا ہی ہے کیونکہ لوگ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سے بدظن ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پورے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے اس کا جواب آنے والے الیکشن میں دیں گیااور راہل گاندھی کی محنتیں رنگ لائیں گی۔طارق صدیقی نے کہا کہ آنے والی تین دسمبر کو یہ پتہ چل جائے گا کہ ملک میں بی جے پی کا کچھ نہیں بچا ہوا ہے اور کانگریس پانچوں ریاستوں میں بھاری اکثیریت کے ساتھ حکومت بنائے گی جس کا اثر صاف طور ۴۲۰۲ کے لوک سبھا انتخاب میں دکھائی پڑے گا۔سیدناصر جاوید نے کہا کہ نے کانگریس کی اعلیٰ کمان نے جو یہ قدم اٹھایا ہے اس سے پہلے ایم پی میں اٹھایا گیا تھا جس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ وہاں کا سنگھٹن بہت مضبوط ہوا ہے اسی طرز پر دہلی میں بھی سنگھٹن کومضبوط کرنے کے لئے ہر وارڈ میں میٹنگیں ہورہی ہیں،ہمیں یقین ہے کہ یہاں بھی کانگریس اس قدم سے مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر تینوں وارڈوں کے بلاک صدور بھارت بھوشن،پرمانند شرما،سنجے شرما،ویلکم وارڈ کے سابق امیدوار سنجے گپتاکے علاوہ خالد خان، مینک چترویدی،ہریندر سنگھ لکی،سنجیو کشن،پریتی،ضرار صدیقی،امرت لال پردھان،مکیش پنچال،عبدالرزاق،بٹو پنڈت،رام اوتار،صدام خان،نریش راوت اور بڑی تعداد ں میں لوگ موجود تھے۔