Kuwait and Qatar LNG Supply
دوحہ، 27 اگست۔ قطر انرجی اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے 15 سالہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کی فروخت اور خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پیر کو کویت میں دستخط کیے جانے والے معاہدے کا اطلاق جنوری 2025 سے ہوگا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قطر انرجی کویت کو سالانہ تین ملین ٹن ایل این جی سپلائی کرے گی۔
Kuwait and Qatar LNG Supply
ایس پی اے کی شرائط کے مطابق کئے گئے معاہدے میں ایل این جی جنوری سے قطر اینرجی کے روایتی ، کیوفلیکس اور کیو میکس ایل این جی جہازوں کے ذریعے کویت کے الزور ایل این جی ٹرمینل پر تقسیم کی جائے گی ۔ یہ معاہدہ کویت شہر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ہوا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے توانائی اور قطر کے توانائی کے چیئرمین سعد شیریدہ الکعبی اور کے پی سی کے چیئرمین شیخ نواف سعود النصر الصباح بھی موجود تھے۔ دونوں نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
Kuwait and Qatar LNG Supply
یہ بھی پڑھیں
AIMPLB Delegation: وقف بل پر تشکیل شدہ جے پی سی کے چیئرمین سے مسلم پرسنل لاء بورڈکے وفد کی ملاقات
Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول
وزیر الکعبی نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان نئی طویل مدتی شراکت داری سے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ قدم اپنے تمام صارفین کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قطر امریکہ، آسٹریلیا اور روس کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ فروری میں قطر نے اپنے نارتھ فیلڈ پروجیکٹ سے اپنی پیداوار کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2030 سے پہلے اپنی صلاحیت کو 142 ملین ٹن سالانہ تک بڑھا دے گا۔
