مکہ مکرمہ(ایچ ڈی نیوز )۔
بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کی گئی۔حرمین شرمین سے متعلق سوشل میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں بارش کے لیے امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدرشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی امامت میں نماز استسقا ادا کی گئی۔ اس موقع پر نبی کریم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے۔
مسجد نبوی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقا ادا کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بارش کے لیے دعائیں کیں۔اطلاع کے مطابق آج شام تک سعودی عرب کا موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔ ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور آسمان میں بادل بھی نظر آرہے ہیں۔ انشائ اللہ جلد ہی سعودی عرب میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1593162147424792577?s=20&t=RNBnkPUDIxbqZOYRFOIQYw
واضح رہے کہ کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چند روز قبل ملک میں بارش کے لیے سعودی عرب کے تمام شہریوں سے نماز استسقا ادا کرنے اور ہر سعودی شہری سے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور توبہ، معافی اور رحم کی دعا کرنے کی اپیل کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ خشک سالی کے موسم میں نمازِ استسقاءمیں بارش کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگی جاتی ہے۔نمازِ استسقاء2 رکعت پر مشتمل ہے اور پہلی رکعت میں 7 تکبیرات اور دوسری میں 6 تکبیرات ادا کی جاتی ہیں۔باجماعت نمازِ استسقاءکے لیے امام عموماً ہر رکعت میں بالترتیب سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ پڑھتے ہیں اور نماز کی ادائیگی کے بعد خطبہ دیتے اور دعا کراتے ہیں۔نمازِ استسقاءکے بعد دعا کراتے وقت دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کا رخ زمین کی جانب رکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نماز استسقاءکی ادائیگی نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قحط سالی دور کرنے کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کے طریقے کے مطابق ہے۔