29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گوپال گنج سیٹ پر بی جے پی کی جیت، اسد الدین اویسی نے آر جے ڈی سے لیا بہار میں پارٹی کو توڑنے کا بدلہ

 پٹنہ،(ایچ ڈی نیوز)۔

بہار کے گوپال گنج سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی امیدوار کسم دیوی نے آر جے ڈی کے امیدوار موہن پرساد گپتا کو 1794 کے معمولی فرق سے شکست دے دی۔

لیکن نتیجے کے بعد آئے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آر جے ڈی کو بہار میں اسدالدین اویسی کی پارٹی کو توڑنا مہنگا پڑا۔ اور اس نے آر جے ڈی سے اس کا بدلہ لے لیا۔

دراصل مجلس اتحاد المسلمین نے گوپال گنج سیٹ پر عبدالسلام کو امیدوار بنایا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے آر جے ڈی کی شکست میں اہم رول ادا کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار عبدالسلام کو 12214 ووٹ ملے  جو آر جے ڈی کے امیدوار کوہوئی شکست سے 7 گنا زیادہ ہے۔

بی جے پی کی امیدوار کسم دیوی کو 70053 ووٹ ملے جبکہ آر جے ڈی امیدوار موہن پرساد گپتا کو68259ووٹ ملے۔ وہیں مجلس کے امیدوار عبدالسلام کو 12214 ووٹ ملے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آر جے ڈی مجلس کے ممبران اسمبلی کو نہ توڑتی اور اس کو بھی مہاگٹھ بندھن کا حصہ بنالیتی تو بی جےپی کبھی یہ سیٹ نہ جیت پاتی۔

Related posts

یوکرین نے روسی فوجیوں کے کھانے میں ملا دیا زہر، کئی فوجی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Hamari Duniya

ہاردیک پانڈیا اوران کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی راہیں جدا،بچے کی پرورش پر کہی یہ بات

Hamari Duniya

جو بے زبان ہیں مجھ سے زباں لڑاتے ہیں:تنویر گوہر

اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مظفرنگر میں،،ایک شام خورشید حیدر کے نام ،، آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya