23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سوشل ورک کورس میں بی۔اے (آنرز)شروع

Jamia
 نئی دہلی، 14 جون ( ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیمی سال دوہزار تیئس اور چوبیس سے سوشل ورک کورس میں بی۔اے(آنرز) کا پروگرام شروع کررہاہے۔یہ کورس شعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام چلارہاہے جس میں داخلے کے لیے دفتر کنٹرولر امتحانات نے درخواستیں طلب کی ہیں۔
خواہش مند اوراہل امیدوار اس کورس میں داخلے کے لیے کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سائٹ سے  چوبیس جون دوہزار تیئس تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔داخلہ فارم میں رد و بدل اور ترمیم کے لیے آن لائن پورٹل چھبیس جون سے ستائیس جون دوہزار تیئس تک کھلا رہے گا۔اس کورس میں داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ پندرہ جولائی دوہزار تیئس کو ہو گا۔
اہلیت کا معیار،نشستوں کی تعداد،انٹرنس ٹسٹ پلیٹ فارم،نصاب،فیس سے متعلق تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
۔ کورس ٹائٹل:۔ بی۔اے (آنرز) سوشل ورک
۔ کل نشست: بیس
۔ کل سمسٹر: آٹھ
۔ اہلیت:۔ کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے کم ازکم پچپن فی صدر نمبرات کے ساتھ سینیئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکٹ امتحان پاس ہوں۔تعلیم اور امتحان کا میڈیم انگریزی زبان ہو۔
۔ سالانہ کل فیس: بہترسو روپے
بی۔اے (آنرز) سوشل ورک سمسٹر پانچ کے طلبا دیہی کیمپ سرگرمی ہونے سے پیش تر بطور دیہی کیمپس فیس کے چھے ہزار روپے ادا کریں گے(کیمپ کے لیے مجوزہ رقم میں حسب امر واقعہ کمی بیشی ہوسکتی ہے)
۔ انتخاب کا عمل: ڈیڑھ گھنٹے کا انٹرنس ٹسٹ(سو سوالات پر مشتمل ایم سی قیو ہوگا جس میں ہر سوال کا ایک ایک نمبر) ہوگا اور مندرجہ ذیل عنوانات کے تحت سوالات پوچھے جائیں گے:
سوشل اورنیس۔چالیس فی صد
انگریزی زبان۔ بیس فی صد
لوجک اینڈ رزننگ۔ بیس فی صد
جنرل نالج اور حالات حاضرہ۔ بیس فی صد

Related posts

پرینکا گاندھی نے ماما کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے چھ ماہ قبل ہی الیکشن کا بگل بجادیا

Hamari Duniya

یوپی میں بلڈوزروں کے نشانے پر مسلمانوں کے تعلیمی اداروں، اس بڑے مسلم لیڈر کا انٹر کالج زمیں بوس

Hamari Duniya

جمعیة علماءہند کے اجلاس مجلس عاملہ کے اجلاس میں وقف املاک کے تحفظ کے لیے منظم جد وجہد کا فیصلہ

Hamari Duniya