11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہماچل میں سیاحوں کا آئے گا سیلاب، ’سکھوحکومت‘ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بنایا ماسٹر پلان

Himachal Pradesh

شملہ، 18 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
ہماچل پردیش کی سکھو حکومت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے، تاکہ ملک بھر سے زیادہ سے زیادہ یاتری اور سیاح ریاست کے مشہور شکتی پیٹھوں اور تاریخی مندروں کی زیارت کریں۔ اس کے لیے مندروں میں ای کنیکٹیویٹی کی سہولت اور خوبصورتی پر کام کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست کے شکتی پیٹھ ہر سال لاکھوں عقیدت مندوں کو راغب کرتے ہیں۔ حکومت نے اب ریاست کے بڑے مندروں کو ای کنیکٹ کرنے کی ایک اہم پہل کی ہے، جس سے عقیدت مندوں کو گھر بیٹھے درشن کی سہولت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اونا ضلع کے مشہور ماتا چنت پورنی مندر سے شروع کرتے ہوئے، حکومت نے اب ریاست کے مندروں اور شکتی پیٹھوں میں ہون، بھنڈارا اور جاگرن تقاریب کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سافٹ ویئر تیار کرنے کا کام جاری ہے۔

sukhwinder singh sukhu
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عقیدت مند مندر کے پجاریوں سے رابطہ کر سکیں گے، رسومات کے لیے بکنگ کر سکیں گے اور آن لائن ادائیگی کر سکیں گے۔ یہ سافٹ ویئر عقیدت مندوں کو خصوصی پوجا کرنے کے لیے بھی اچھا مواقع فراہم کرے گا۔ ریاستی حکومت کی ان کوششوں سے عقیدت مندوں کو بہترین روحانی تجربہ حاصل ہوگا۔ یہ تکنیکی تجربہ ریاستی حکومت کے ہر شعبے میں انفارمیشن ٹکنالوجی کا اچھا استعمال کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت یاتریوں کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے بڑے مندروں کی خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی کام کر رہی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال بابا بالکناتھ مندر ہے، جو ہمیر پور ضلع میں واقع دیوتسدھ کے نام سے مشہور ہے۔ چکموہ گاو¿ں میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر قدرتی غار میں واقع یہ مندر لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کئے گئے ان اقدامات کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کو ہموار اور بھرپور تجربہ فراہم کرنا ہے۔

Related posts

کچھ لوگوں کے ذریعہ علامہ اقبال پر پاکستانی ہونے کا جھوٹا الزام گڑھا جارہا ہے: سومناتھ بھارتی

Hamari Duniya

۔8 ماہ سے وقف بورڈ نے مساجد کے ائمہ کو نہیں دی تنخواہیں

Hamari Duniya

وقف بل پر جے پی سی کی میٹنگ میں ہنگامہ، ترنمول ایم پی کلیان بنرجی زخمی

Hamari Duniya