October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی 20عالمی کپ میں خراب کارکردگی:پہلا استعفیٰ آگیا

Mohammad Nabi

نئی دہلی:آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 عالمی کپ کے دوران خراب کارکردگی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کافی مایوسی ہے۔ اور کئی کھلاڑی اپنے عہدوں سے استعفیٰ بھی دے رہے ہیں۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر مایوسی اور سلیکٹرز اور انتظامیہ سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے افغان ٹیم کی قیادت چھوڑ دی۔
محمد نبی نے اپنے فیصلے سے متعلق ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارا ٹی 20 عالمی میں سفر اس نتیجے کے ساتھ ختم ہوا جس کی ہمیں اور ہمارے مداحوں کو امید نہ تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میچز کے نتائج سے ہم بھی آپ لوگوں کی طرح ہی مایوس ہیں، گزشتہ ایک سال سے ہماری ٹیم کی وہ تیاری نہیں تھی جو ایک کپتان اور بڑے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
محمد نبی نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دوروں میں ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک پیج پر نہیں تھے جس کا اثر ٹیم پر پڑا۔محمد نبی کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں تاہم جب بھی ٹیم کو میری ضرورت ہوگی تو اپنے ملک کے لیے کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے ایک دلچسپ مقابلے میں افغانستان کو 4 رنوں سے شکست دے دی تھی۔افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں واحد ٹیم ہے جو کوئی بھی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہے۔

Related posts

 یونیفارم سول کوڈ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ، ناقابل قبول اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے نقصاندہ ہے: مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya

ریلائنس میں بڑا الٹ پھیر، نیتا امبانی نے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya

ایک دو نہیں بلکہ اتنی ٹرینیں آپس میں ٹکرائیں،سینکڑوں کی موت، ہزاروں زخمی، فوج نے سنبھالی کمان،جائے حادثہ کا دورہ کریں گے وزیراعظم

Hamari Duniya