26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی حکومت کی فائل روکنا ایل جی کیلئے بن گیا مصیبت، ’آپ‘گھر پہنچ گئے، ہنگامہ

AAP Workers Protest

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کی طرف سے دہلی میں ‘ریڈ لائٹ آن انجن آف’ مہم پر پابندی کے بعد عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں ایل جی ہاو¿س میں احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے کارکن ہاتھوں میں پوسٹر بینر لے کر دہلی کے ایل جی کے خلاف مسلسل نعرے لگا رہے ہیں، ان پر آمریت کا الزام لگا رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ دہلی کے ایل جی ڈکٹیٹر شپ کر کے دہلی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت ماحول کو صاف کرنے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے ’ریڈ لائٹ آن انجن آف‘ مہم چلا رہی ہے۔ ایل جی اس پر روک لگا کر دہلی کی آب و ہوا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا خمیازہ دہلی کے لوگوں کو بھگتنا پڑے گا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہلی کے ایل جی وجے کمار سکسینہ اس فائل کو پاس نہیں کرتے، عام آدمی پارٹی ایل جی کے خلاف ایسے ہی مظاہرے کرتی رہے گی۔
اس احتجاج کے باعث ایل جی ہاو¿س کے باہر سڑک پر طویل جام ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کارکنوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس حکام نے خبردار کیا کہ احتجاج کے باعث اسپتال کے باہر جام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو کسی بھی وقت حراست میں لیا جا سکتا ہے اور ان کے خلاف تعزیری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

Related posts

اے ایم یو کے نئے وائس چانسلر کیلئے پینل بننے پر سپریم کورٹ کے وکیل ارشاد احمد نے کیا استقبال

Hamari Duniya

پوری دنیا میں اسلامک سول کوڈ ہی ایک مکمل سول کوڈ ہے:مسلم لیگ

Hamari Duniya

سوشل میڈیا پربھی وزیراعلیٰ یوگی نے گاڑے کامیابی کے جھنڈے،راہل گاندھی کو پیچھے چھوڑ ا

Hamari Duniya