9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
دہلی

پوری دنیا میں اسلامک سول کوڈ ہی ایک مکمل سول کوڈ ہے:مسلم لیگ

IUML

نئی دہلی 23جون(ایچ ڈی نیوز)۔

انڈین یونین مسلم لیگ کی آزاد اپارٹمنٹ میںدہلی پردیش کی اہم میٹنگ پارٹی کے نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میںملک کے موجودہ صوتحال پر غورو خوض اور پارٹی کے پلیٹینم جبلی جشنکا 16 نومبر میںدہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘‘پروگرام کے کامیاب انعقاد اور انتظامات و انصرام کے لئے پرچرچا ہوئی ۔جس میں ملک بھر کے تمام سیکولر پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کانگریس کے بعد ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جو 1948کے اپنے قیام سے لیکر اب تک ملک کی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں اپنے ممبران بھیجتی چلی آرہی ہے ۔پارٹی پورے ملک کی اقلیتوں ،دلتوں کی آواز کو بلند کرنے کا کام کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک میں کامن سول کوڈ لاگو کرنے کی بات کی جارہی ہے جو غیر ضروری اور مذہب میں مداخلت ہے ۔ملک کے دستور کے مطابق اس تمام لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی دی گئی ہے ہر ایک شخص کو اپنے نجی معاملات میں اپنے مذہب کے قوانین کے مطابق عمل کرنے کی آزادی ہے۔ مگر افسوس کے حکومت کی جانب سے بار بار اس مذہبی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہتی ہے۔مسلم لیگ کام سول کوڈ تحریک کو مذہبی آزادی کے خلاف تصور کرتی ہے ۔ملک کی آزادی کے فوراً بعد دستور ساز اسمبلی میں بھی مسلم لیگ نے کامن سول کوڈ کی مخالفت کی تھی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ نے 2016میں بھی صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کو کامن سول کوڈ کے خلاف ایک میمورنڈم پیش کیا گیا تھا جو ایک کروڑ دستخط پر مشتمل تھا۔
اس موقع پردہلی پردیش پارٹی کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہاسلام ایک مکمل دین ہے اور اس کا ایک مکمل سول کوڈ ہے۔شادی ،طلاق دیگر معاشرتی معاملات میں اسلامک سول کوڈ مکمل رہنمائی کرتی ہے۔اور اس کا کوئی بھی قانون ادھورا نہیں ہے۔حالانکہ سرکار کا سول کوڈ بھی آج تک ادھورا ہے ۔پوری دنیا میں اسلامک سول کوڈ ہی ایک مکمل سول کوڈ ہے اور یہ بین الاقوامی سول کوڈ ہے ۔اس کے علاوہ دنیا میں آج تک مکمل کوئی سول کوڈ پیش نہیں کرسکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ
’’پارٹی کو شمالی ہند میں فعال کرنے کیلئے پوری کوشش جاری ہے اور دہلی سمیت یوپی ،بہارمیں ممبر سازی مہم زوروں پر چل رہی ہے ۔ہر علاقے میں پارٹی کے ممبران ممبر سازی مہم چلا رہے ہیں ۔الحمد اللہ جہاں جہاں بھی ممبر سازی مہم چل رہی ہے لوگ خود آگے بڑھ کر پارٹی کی ممبر شپ اختیار کررہے ہیں ۔

اس موقع پرآل انڈیا نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر، دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،مفتی فیروز الدین مظاہری، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔

Related posts

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’خالد محمود: شخصیت اور ادبی خدمات‘ پر مذاکرے کا انعقاد

Hamari Duniya

سابق رکن اسمبلی اور اے آئی سی سی ممبر وپن شرما کا 45واں یوم پیدائش تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

Hamari Duniya

اقوام متحدہ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی نمائندگی

Hamari Duniya