گورکھپور(ایچ ڈی نیوز)۔
انتخابی میدان ہو یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم، یوگی آدتیہ ناتھ کی رفتار کے سامنے اپوزیشن پیچھے رہ جاتا ہے۔ صرف اتر پردیش سے ہی نہیں، یوگی نے اس بار مقبولیت کے معاملے میں راہل گاندھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سیاست میں سوشل میڈیا کی کیا اہمیت ہے، اس سے وزیراعلیٰ یوگی بخوبی واقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یوگی اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مہاراج بننے کے راستے پر ہیں۔یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ قومی سطح پر کتنے مقبول ہیں۔ نہ صرف یوپی بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں یوگی کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ جتنے عام لوگوں میں مقبول ہیں، ان کے سوشل میڈیا پر بغیر کسی پیڈ پروموشن کے اتنے ہی چاہنے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سی ایم یوگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر راہل گاندھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دراصل سیاست کے بدلتے ماحول میں مقبولیت کا ایک پیمانہ سوشل میڈیا پر لیڈروں کے فالوورز کی تعداد بھی ہے۔ اس معاملے میں اب یوگی آدتیہ ناتھ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔ اس وقت ٹوئٹر پر راہل گاندھی کے 21.4 ملین فالوورز ہیں، جب کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے 21.5 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
وزیر اعلی یوگی کی سوشل میڈیا پر سرگرمی اورمتعدد معاملات میں ان کے ردعمل کو عام لوگوں نے خوب پسند کیا ہے۔ یوگی نہ صرف سیاست سے جڑے ایشو پر بلکہ ترقیاتی کاموں سے جڑے مسائل پر بھی سوشل میڈیا کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچتے ہیں۔ وہیں راہل گاندھی ان سب سے دور رہتے ہیں اور سیاسی الزامات اور جوابی الزامات تک ہی محدود رہتے ہیں۔یوگی کی مقبولیت نوجوانوں میں بڑھتی جارہی ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے وزیراعلیٰ یوگی کی عام عوام تک پہنچ کسی بھی دوسرے لیڈر کے مقابلے میں بہت تیزی سے بڑھی ہے۔ نوجوان بڑی تعداد میں ان میں شامل ہو رہے ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے دوران یوگی نے انتخابی ریلی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی مہم جوئی کی تھی۔ یوگی کے کسی بھی ٹویٹ پر لائکس، ری ٹوئٹس اور کمنٹس دیکھ کر ایک بات تو صاف ہو جاتی ہے کہ لوگ ان سے زیادہ سے زیادہ جڑنا چاہتے ہیں۔ یوگی ٹوئٹر پر ہمیشہ ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ رجحان مثبت ہے۔ یوگی ا?دتیہ ناتھ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے وزیر اعلیٰ ہیں۔یوپی وزیراعلیٰ نے گوگل ٹرینڈز پر بھی غلبہ حاصل کر لیا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ ڈیجیٹل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر موضوع بحث ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے اعداد و شمار کا بھی یہی حال ہے۔ دسمبر 2021 سے اپریل 2022 تک ویب سرچ میں، یوگی آدتیہ ناتھ راہل گاندھی پر مسلسل سبقت لیتے گئے۔