October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے دہلی کانگریس صدر کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما

عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے دہلی کانگریس صدر کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما

نئی دہلی، 19 دسمبر: آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں ایک سادہ پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے 200 سے زیادہ کارکنوں نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کادامن تھام لیا۔ کانگریس میں شامل ہونے والوں نے کہا کہ وہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میںقائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی ہم وطنوں کے لئے مسلسل جدوجہد کے نظریات اور قیادت سے متاثر ہوکر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے دہلی کانگریس صدر کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما
عام آدمی پارٹی کے رہنماوں میں سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق ایم ایل اے شری ہری شنکر گپتا، سابق اے پی سی سکریٹری جتیندر بگھیل، ضلع صدر راج کمار جین اور وشنو اگروال شامل تھے۔
عام آدمی پارٹی کے بانی رکن راجکمار پاسوان، تغلق آباد اسمبلی سے رویندر سنگھ راوت، روہتاس نگر اسمبلی سے سریندر پنچال وشوکرما، عوامی شکایات کوآرڈینیٹر مسٹر این آر گپتا، کارپوریشن کی امیدوار اسماءرحمن، حاجی رئیس، محمد محسن، بی ایس پی کارپوریشن کے امیدوار اختر صدیقی، صدام، قاضی حسین، وارڈ صدر کیہتی پرساد سمیت سینکڑوں کارکنوں نے کانگریس کا دامن تھاما۔کانگریس صدر دیویندر یادو نے پارٹی کا پٹا پہنا کران سبھی کاپارٹی میں استقبال کیا۔

Related posts

اسرائیل کے پڑوسی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کوجرم قرار دے دیا

Hamari Duniya

یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند: سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

Hamari Duniya

امانت اللہ خان وقف بورڈ کے دفتر پر پہنچ گئے، کہا یہ شخص وقف بورڈ کو ختم کرنا چاہتا ہے

Hamari Duniya