22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات

SJ Shankar

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ امریکہ کا آخری دن، کئی اہم موضوعات پر وزراءسے بات چیت
نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر امریکہ کے دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ ہندوستان سے متعلق کئی مسائل اٹھا رہے ہیں اور وزراءسے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں انہوں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کی۔ میٹنگ کے بعد جے شنکر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک نے قیمت کی حد پر مختصر بات چیت کی۔ ساتھ ہی بلنکن نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے تیل کا مسئلہ گہری تشویش کا باعث ہے۔ ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ تیل کی آمدنی سے یوکرین کی جنگ کو ہوا نہ ملے۔
ایس جے شنکر سے ملاقات کے بعد اینٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اگلے چند مہینوں میں ہندوستانیوں کے لیے ’ویزا بیک لاگ ‘ حل کرے گا۔ وزیر خارجہ نے ہندوستانیوں کے لئے امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی جو امریکہ میں وزیٹر ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے انتظار کی مدت بڑھ کر 800 دن ہو گئی ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ کے ڈیفینس سکریٹری آسٹن لائیڈ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ دونوں افواج کے ساتھ ملٹری آپریشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں خاص طور پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے وزیر خارجہ اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاع، تجارت، سروس، فوجی مشقیں، صنعتی تعاون جیسے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

Related posts

لالو یادو نے وزیراعظم اور بی جے پی کے لیڈروں کو یہ کیا کہہ دیا

Hamari Duniya

ذیشان احمد خان کو این یو ایس آئی کا نیشنل وائس چیئرمین سوشل میڈیا بنائے جانے پر مبارکباد

Hamari Duniya

ہاردیک پانڈیا اوران کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی راہیں جدا،بچے کی پرورش پر کہی یہ بات

Hamari Duniya