نئی دہلی،04 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں اور وہی اس قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ جہاں کئی طرح کے مسائل ہیں وہیں نئی نسل میں موجود ہمت وحوصلہ اور سیاسی فکر ونظر سے وابسگی ایک لائق تحسین قدم ہے۔
ان خیالات کا اظہار گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی کرمہوا( نور نگر) کونڈرا گرانٹ ، سدھارتھ نگر نے ایک بیان میں کیا ۔ آپ نے جامعہ ملیہ اسلا میہ کے فعال ومتحرک طالب علم اور سدھارتھ نگر ، یوپی تعلق رکھنے والے ذیشان احمد خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ این ایس یو آئی سے وابستگی ان کی محنت کا نتیجہ ہے اور ان کی سیاسی وسماجی سوچ کی غمازی ہے۔ آپ نے مزید کہاکہ جس طرح نئی نسل میں تعلیمی بیداری کی ضرورت ہے اسی طرح ہمیں تجارت وسیاسی اعتبار سے بھی تیار ہوکر سماج کو نئی جہت دینے کی ضرورت ہے۔ اور سماج کو نیارُخ دینے میں نوجوان نسل ہی سب سے معاون ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ ذیشان احمد خان کو این ایس یو آئی کا نیشنل وائس چیئرمین سوشل میڈیا بنایا گیا ہے۔