27 C
Delhi
July 24, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

نیپال: نیپال۔ بھارت سرحد پر دیوار تعمیر کر کے ویزا سسٹم نافذ کیا جائے:سابق وزیرداخلہ بامدیو گوتم کا مطالبہ

Nepal

زاہدآزاد جھنڈانگری
قومی اسمبلی کے رکن بام دیو گوتم نے تجویز دی ہے کہ نیپال بھارت سرحد کو بند کر کے ویزا سسٹم نافذ کیا جائے۔ انہوں نے یہ تجویز قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے ترقی، اقتصادی امور اور گڈ گورننس کے اجلاس کے دوران دی جس میں سپاری کی پیداوار اور برآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گوتم نے کہا کہ نیپال میں پیدا ہونے والی اشیاء کو کھلی سرحد کی وجہ سے کسٹم سے بچ کر بھارت کو برآمد کیا جاتا ہے اور نیپال بھارت سرحد پر دیوار تعمیر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپاری کی برآمدات کے مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی اس کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت کے اندر موجود لوگوں پر اسمگلروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کھلی سرحدوں کو بند کرنے اور ویزا سسٹم نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت صرف مقررہ سرحدی پوائنٹس سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال میں ہندوستان سے داخل ہونے والے دوسرے لوگوں کے ذریعہ لوگوں کو مارا گیا ہے اور ایک آزاد ملک میں ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہئے۔

Related posts

امریکا کے بینکنگ کوشدید خطرات لاحق، بڑا بینک ڈیفالٹ کر گیا، کئی کمپنیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

Hamari Duniya

سعودی عرب ویژن 2030کے تحت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے راستے پر گامزن

Hamari Duniya

نئی نویلی نیپال حکومت پر خطرات کے بادل، اتحاد میں شامل پارٹیاں عہدوں کیلئے میں جھگڑ پڑیں

Hamari Duniya