March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

خانہ کعبہ کے کلید بردار عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی بنے۔

اس سے قبل ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کلید کے محافظ تھے ۔ان کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سعودی حکومت نے سونپ دی ہے۔:

سعودی عرب/مکہ مکرمہ:25جون(ایچ ڈی نیوز) خانہ کعبہ کی کلید(چابی) شیبی قبیلے کےنئے محافظ عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی۔خدام حرمین شریفین کے سربراہ کی موجودگی یہ مبارک عمل انجام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں مسلمانوں کے لیے مقدس شہر مکہ میں بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی وفات پا گئے تھے۔وہ خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی، جسے کلید کہا جاتا ہے، کے محافظ تھے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ذمہ داری ان کے خاندان کو پیغمبر اسلام کے دور میں سونپی گئی تھی۔فتح مکہ کے بعد حضور اکرم ﷺ نے سورہ النسا کی 58 ویں آیت کی تلاوت کرتے ہوئے بیت اللہ کے دروازے کی کلید قبیلہ الشیبی کے خاندان کو سونپی تھی۔اس آیت میں اللہ امانتیں لوٹانے اور لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔بتادیں کہ صالح بن زین العابدین کا خاندان صدیوں سے بیت اللہ کی چابی کا رکھوالا ہے۔عرب نیوز کے مطابق وہ ’الشیبی‘ خاندان سے کلیدِ کعبہ سنبھالنے والے 109ویں جانشین تھے۔ صالح الشیبی 2013 میں اپنے چچا عبدالقادر طحہ الشیبی کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کے کلیدی محافظ بنے تھے۔

 

Related posts

خانہ کعبہ کے علاوہ دنیا کے وہ مقام جہاں سے نہیں گزرتے طیارے؟

Hamari Duniya

اکھلیش یادو کا 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا اعلان

Hamari Duniya

زندگی جینے کا انداز بدل دے گا 5جی: آکاش امبانی

Hamari Duniya