9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ملائیشیا کے سابق صدر کی اہلیہ رشوت خوری کی مجرم قرار

Najeeb Razak with Wife

کو لالمپور: ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں عدالت نے مجرم قرار دے دیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں جنہیں کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روزماہ پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔
ملائیشیا کی 70 سالہ خاتون سے متعلق مشہور ہے کہ انہیں بیش قیمتی اشیاءاور زیورات سے خاصہ لگاو¿ ہے، جب 2018 میں ملائیشین پولیس نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر سے 14 تاج اور 272 بیش قیمتی بیگس بھی ملے تھے۔

Related posts

میوات فسادات کے دوران بے گھر ہوئےمظلوموں کو جمعیۃ علمائ ہند نے فراہم کیا آشیانہ

Hamari Duniya

ناچ گانا اور بلاضرورت تصویر کشی کو ذریعہ معاش بنانا جائز جائز نہیں، جمعیة علماءہند کے اٹھارہویں فقہی اجتماع میں جاری کیا گیا فتویٰ

Hamari Duniya

ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر کمپنیوں کی فہرست جاری کی

ریلائنس سمیت تین بھارتی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل:

Hamari Duniya