17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالرشپ تقسیم

scholarship Distribution

نئی دہلی،02 نومبر: ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دی اسکالر اسکول میں اسکالرشپ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت ٹی عارف علی، چیئرمین وژن 2026 نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) سے پروفیسر سارہ بیگم، ڈاکٹر نشا نوپور (نوڈل آفیسر، حکومت دہلی)، اور شری چرن سنگھ (سوشل ویلفیئر سپرنٹنڈنٹ، حکومت دہلی) نے شرکت کی۔

مہمانانِ گرامی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور انہیں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ہمت افزائی کی۔

پروگرام کے دوران کل 110 مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی، جن میں 85 یتیم طلبہ اور 25 انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل تھے۔ یہ اسکالرشپ ایچ ڈبلیو ایف کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ مستحق طلبہ کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے تعلیمی مقاصد کو حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے، سینئر مینجر ہیلتھ ڈاکٹر عارف ندوی، یتیموں کی کفالت کے شعبے کے ذمہ دار، ظہور احمد سمیت بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

Related posts

Sara Sach Media: ساراسچ (میڈیا) کے ذریعہ نئے لکھنے والوں کو مواقع فراہم کرنے سے صحافت کو نئی اڑان ملے گی: سلمان خورشید، سابق وزیر خارجہ

Hamari Duniya

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کاروان جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچا، اساتذہ سے ملاقات

Hamari Duniya

انجمن طلبہ قدیم جامعة الفلاح کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

Hamari Duniya