29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

محسن انسانیت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت: شمس الہدی قاسمی

آنند نگر مہراج گنج ( نمائندہ): مشرقی یوپی کا معروف فلاحی ادارہ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا شمس الہدی صاحب قاسمی نے یتی نر سنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام کی شان میں کی گئی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نفرت انگیز تقریر ہماری قوم کی ہم آہنگی اور ساکھ کو داغدار کرتی ہے۔ مولانا موصوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں یتی نر سنگھ نند کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہئے اس طرح کی نفرت انگیز تقریر ہماری قوم کی ہم آہنگی اور ساکھ کو داغدار کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں دن بدن نفرت کا ماحول پیدا کیاجارہا ہے جس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں تمام مذہب کااحترام کیا جائے اور ہر کسی کو اپنے پسند کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی کھلی آزادی ہو۔

ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمٰن الحسینی نے کہا کہ مسلمان ہر چیز کو برداشت کر سکتا ہے لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی قطعی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں مزید کہا کہ نرسنگھا نند ماضی میں بھی گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے بدنام زمانہ ملعون ثابت ہو چکا ہے۔ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسنگھا نند کے خلاف بلا تاخیر سخت ترین کارروائی کی جائے۔

Related posts

اردو کا اپنا منفرد رسم الخط دنیا کے حسین ترین رسم الخطوں میں سے ایک:ڈاکٹر سلیم فاروقی

انجمن گلستاں اردو ادب کے زیر اہتمام "اردو رسم الخط اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر میٹنگ کا انعقاد:

Hamari Duniya

Chirag Paswan: چراغ پاسوان نے سماجی انصاف کی لڑائی سے غداری کی ہے:مشاورت

Hamari Duniya

قینچی لگنے سے نوجوان کی موقع واردات پر موت، ملزم فرار

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔جب کہ دو لوگوں نے مل کر شاہد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔:

Hamari Duniya