March 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

قرآنِ کریم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنیوالی قوم ہی غالب رہے گی: مولانایعقوب بلند شہر ی

سہارنپور،29مارچ (احمد رضا ایچ ڈی نیوز)۔
ماہ صیام کے دن گزرتے جا رہے ہیں اور ہم اللہ کے خاص بندے کہلانے والے آج بھی قرآن مجید اور نمازوں کے فیض سے محروم رہ کر دنیا وی کاموں میں مصروف ہیں، یہ بڑے خسارہ والی بات ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ آپ قرآنِ کریم کو اپنا امام تسلیم کر لیں اور نمازوں کو زندگی کا قیمتی حصہ تسلیم کر تے ہوئے ہر صورت نماز کی پابندی کریں تا کہ ناگہانی آفات سے بچاو کیا جا سکے ۔
آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے سربراہ مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی نے ماہ صیام کے موقع پر عوام کو قرآن مجید کی تعلیم کے حوالہ سے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو ں گے تو قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بابت کار خیر کی خد مات بہ آسانی انجام دے سکتے ہیں ۔دوسروں کو فیض پہنچا سکتے ہیں سہی مشورہ دے سکتے ہیں اور ہر صورت میں آپ قوم کو فتنہ سے بچانے کی کوشش کر سکتے ہیں علم اسلئے بھی ضروری ہے، تاکہ آپ میں سچ جھوٹ اچھے برے ایمان بے ایمانی اور عزت آبرو کے ساتھ ساتھ رشتوں کی قدر کر نے کی سو چ سمجھ پیدا ہو جائے۔
عالم دین مولانا محمد یعقوب صاحب بلند شہری نے اپنے خطاب کی ابتداءقرآن کی عظمت سے کی اور فرمایا کہ قرآن وہ مقدس کتاب ہے جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اس فرشتہ کے ذریعہ نازل فرمائی جو قوی اور امانت دار ہے، اس کے بعد دنیا کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام حاضرین سے اس بات کا عہد لیاکہ ہر ایک اپنے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم کے انمول خزانے سے مالا مال فر ما تے ہوئے اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں ۔
یاد رہے کل عالم میں دین اسلام اور کلام اللہ شریف ہی غالب رہنے والا ہے اسلئے دین اسلام کی اصلیت سے خوب واقف ہو جاو¿ اگر ابھی بھی بیدار نہی ہو سکے تو پچتا نا پڑیگا آپ نہی تو اللہ تعالیٰ دیگر لوگوں سے کام لے لیگا اسلئے ضرورت ہے کہ آپ آج ہی سے ہوش میں آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے اپنی زندگیوں کو فیض یاب بنائیں تباہی اور بربادی سے محفوظ رہنے کے لئے اللہ کے حکم کے پاسداری کرتے ہوئے رسول اکرم کی تعلیم پر ثابت قدم ہو جاو تم کو ہی اللہ غلبہ عطا کرے گا۔

Related posts

شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے مہنت متھلیش ناتھ یوگی نے نگرپالیکا پریشد بلرام پور کا دورہ کیا

Hamari Duniya

انڈیا اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں نے ضلع مجسٹریٹ بجنور سے ووٹوں کی منصفانہ گنتی کا کیامطالبہ

حکومتی مشینری سے بغیر کسی دباؤ کے گنتی کا مطالبہ کیا گیا۔:

Hamari Duniya

این ایس ای آر ڈی کے چیئرمین محمد کیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Hamari Duniya