August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

Retirement International Cricket: اس ملک کے قدآور کھلاڑی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Retirement International Cricket:

Retirement International Cricket:

لندن،08ستمبر:انگلینڈ کے قدآورآل راونڈر کھلاڑی معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے اب انہوں نے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔

Retirement International Cricket:

یہ بھی پڑھیں
ICC Female director: آئی سی سی کی پہلی آزاد خاتون ڈائریکٹر اندرا نوئی اپنے عہدے سے مستعفی
Vinesh Phogat Disqualified Updates گولڈ نہ جیت پانے سے مایوس ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو کہا الوداع
India Vs Sirlanka: کمزور سری لنکا نے بھارت کے وجے رتھ پر بریک لگادیا،کاغذی شیر ثابت ہوئی روہت کی سینا

معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔انگلینڈ کے کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔

Retirement International Cricket:
واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔انہوں نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی ہے اور انگلینڈ کو اپنے دم پر کئی مقابلوں میں بہترین جیت دلائی ہے۔

Related posts

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب سےمتعلق کیا اعلان کہ ہنگامہ برپا ہونا طے

Hamari Duniya

داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے

Hamari Duniya

ایران میں حجاب مخالف خواتین کی تحریک کی حمایت میں پرینکا چوپڑا بھی بول پڑیں

Hamari Duniya