11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں فلمی دنیا

ایران میں حجاب مخالف خواتین کی تحریک کی حمایت میں پرینکا چوپڑا بھی بول پڑیں

Piryanka Chopara

بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی فلم اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف چل رہی تحریک کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ پرینکا نے بھی پوسٹ شیئر کرکے اس معاملے پر اپنی بات رکھی ہے۔ اپنی پوسٹ میں پرینکا نے لکھا کہ ’ ایران اور دنیا بھر میں خواتین اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں ، سرعام اپنے بال کاٹ رہی ہیں اور مہسا امینی کے لیے کئی طریقوں سے احتجاج کر رہی ہیں۔ ایرانی اخلاقی پولیس نے ان کی زندگی کو اتنی بے رحمی سے چھین لیا وہ بھی اس کے حجاب کو غلط طریقے سے پہننے کے لئے۔جو آوازیں زبردست خاموشی کے بعد بولتی ہیں، وہ آتش فشاں کی طرح پھٹتی ہیں ! وہ نہ رکیں گی اور نہ ہی دبیں گی۔ میں آپ کی ہمت اور آپ کے مقصد سے حیران ہوں۔ اپنے حقوق کے لیے لڑنے اور چیلنج کرنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا آسان نہیں ہے۔ لیکن آپ بہادر خواتین ہیں جو ہر روز ایسا کر رہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی پرینکا نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تحریک میں شامل ہونے اور اقتدار میں رہنے والوں سے ان خواتین کی آوازوں کو سننے اور سمجھنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہسا امینی کو پولیس نے 13 ستمبر کو تہران میٹرو اسٹیشن سے حجاب صحیح طریقے سے نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا، الزام ہے کہ مہسا پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ وہ تین دن تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد دنیا سے ہی چل بسی۔ خواتین غصے میں سڑکوں پر نکل آئیں اور اس کے بعد سے پورے ایران میں زبردست تحریک چل رہی ہے۔

Related posts

ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر کمپنیوں کی فہرست جاری کی

ریلائنس سمیت تین بھارتی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل:

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری،متعدد حکومتی اداروں نے بھیجے نوٹس،دارالعلوم دیوبند نے دیا جواب

Hamari Duniya

لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر خطرناک بس حادثہ

Hamari Duniya