28.9 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

Bollywood Aamir Khan: سپر اسٹار عامر خان کا یہ اعلان کہیں ادا کاری سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ تو نہیں

Bollywood Aamir Khan

نئی دہلی، 11 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
Bollywood News: شردھا کپور اور راہل مودی کی راہیں جدا

Bollywood Aamir Khan

 عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی سپریم کورٹ میں ججز، ان کے خاندانوں اور اہلکاروں کےلیے اسکریننگ کی گئی۔ اس دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دنوں میں ان کے پاس اپنے کیریئر کے بارے میں غور و فکر کرنے کا کافی وقت تھا۔

Bollywood Aamir Khan

عامر خان نے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو پروڈیوس کرنے سے متعلق بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کےلیے مواقع پیدا کرنے کےلیے کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ اب میں ہر کہانی میں کام نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 56 سال تھی اور میں نے سوچا کہ شاید میرے پاس کام کرنے کےلیے مزید 15 سال ہوں گے اور میں 70 سال کی عمر تک کام کرتا رہوں گا مگر اس کے بعد کیا ہوگا؟

عامر خان نے مزید کہا کہ جب میں نے اس بارے میں سوچا تو میں نے ارادہ کیا کہ جو کچھ گزشتہ برسوں کے دوران میں نے سیکھا ہے اسے آنے والے نئے ٹیلنٹ کو منقل کروں، اسی لیے میں نے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی کہانیاں لانا چاہتا ہوں جو میرے دل کو چھوئیں، میں تمام فلموں میں کام نہیں کرسکوں گا، لیکن میں انہیں پروڈیوس کرسکتا ہوں۔ میں نئے لکھاریوں، ہدایت کاروں، فنکاروں اور دیگر لوگوں کو پلیٹ فارم دینا چاہتا ہوں، اسی لیے لاپتہ لیڈیز میرا پہلا پروجیکٹ ہے۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ سالانہ چار سے پانچ فلمیں پروڈیوس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related posts

بگ باس فاتح ایم سی اسٹین نے اس معاملے میں تو شاہ رخ اور وراٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Hamari Duniya

اب ٹویٹر پر فلم’دوبارہ‘ کا بائیکاٹ شروع

Hamari Duniya

۔(یوم پیدائش پر خصوصی)۔۔۔جب پہلی مرتبہ انوشکا کو دیکھتے ہی گھبرا گئے تھے وراٹ کوہلی

Hamari Duniya