9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

Bollywood News: شردھا کپور اور راہل مودی کی راہیں جدا

Bollywood News:

Bollywood News:

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہل مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔شردھا کپور نے جون میں راہل مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کر کے ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کی افواہوں کی تصدیق بھی کی تھی۔

Bollywood News:
تاہم گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہل مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔ صحافی کے سوال پر بالی ووڈ اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے گول مول جواب دیا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ استری ہے، اسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی‘۔

Bollywood News:
واضح رہے کہ شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ جس میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا اسے راہل مودی نے لکھا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران شردھا کپور اور راہول مودی ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

Related posts

رشی سنگھ انڈین آئیڈل۔ 13 کے فاتح بن گئے

Hamari Duniya

کنگنارناوت نے کی تعریف تو کیا بولے جاوید اختر ؟

Hamari Duniya

عالیہ بھٹ کے اس عمل کی ہورہی ہے زبردست تعریف

Hamari Duniya