27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

اگر یہ فلم نہیں چلی تو کنگنا رناوت کنگال ہوجائے گی

Kangna Rnawat

کنگنا رناوت کی آنے والی فلم’ ایمرجنسی‘ کے بارے میں ہر کوئی پرجوش ہے۔ کنگنا نے اس فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ کنگنا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بڑی پوسٹ لکھی ہے۔ کنگنا اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ کنگنا نے اس فلم کے لیے اپنی جائیداد بھی گروی رکھی ہوئی ہے۔
کنگنا فلم’ ایمرجنسی ‘ میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ کنگنا نے سیٹ سے تین تصاویر پوسٹ کی ہیں ، جن میں وہ اندرا گاندھی کی طرح اپنے بالوں اور میک اپ میں کیمرے کے پیچھے بیٹھی اور بولتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کس طرح انہیں فلم مکمل کرنے کے لیے اپنے تمام اثاثے گروی رکھنے پڑے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل فلم کے شیڈول کے دوران انہیں ڈینگو ہوگیا تھا۔ پوسٹ میں کنگنا نے اپنے کریو ممبر کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مداحوں سے کہا کہ میں اب محفوظ ہوں۔ کنگنا نے لکھا میں آج بطور اداکار ’ ایمرجنسی ‘ ختم کر چکی ہوں۔ میری زندگی کے قابل فخر لمحات میں سے ایک۔ ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسے آرام سے پاس کیا لیکن حقیقت اس سے بہت دور ہے۔کنگنا نے لکھا ، یہ میرے لیے دوبارہ جنم ہے۔ میں اپنی باصلاحیت ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مجھے صرف آپ کی محبت اور آشیرواد کی ضرورت ہے۔
کنگنا نے 2021 میں اپنی فلم’ ایمرجنسی ‘ کا اعلان کیا تھا۔ اسے رتیش شاہ نے لکھا ہے ، جنہوں نے کنگنا کی آخری فلم’ دھاکڑ ‘ بھی لکھی تھی ، جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔ فلم میں کنگنا کے علاوہ اداکار انوپم کھیر ، ملند سومن ، ماہیما چودھری ، ستیش کوشک اور شریس تلپڑے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related posts

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بڑی خوشخبری، فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس بحال

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 102 ویں یوم تاسیس جشن تقریبات کا آغاز

Hamari Duniya

وقف کی حفاظت پوری امت کی ذمہ داری،وقف امور سے متعلق جماعت اسلامی ہند کا دو روزہ اجلاس

Hamari Duniya