28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

JMI Plantation

نئی دہلی،10جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ باغبانی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام۔پلانٹ فار مدر‘ مہم کے حصے کے طورپر شجر کاری مہم شروع کی ہے۔یہ مہم عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی نے عالمی یوم ماحولیات پانچ جون دوہزار چوبیس کے موقع پر شروع کی تھی۔
پروفیسر محمد شکیل،قائم مقام شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی کیمپس میں سی آئی ٹی بلڈنگ کے پیچھے ہرے بھرے علاقے میں پودے کی شجر کاری کے ساتھ اس مہم کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر جناب نسیم حیدرقام مقام مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ،یونیورسٹی کے اساتذہ اورغیر تدریسی عملے نے بھی بڑی تعداد میں پودے لگائے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں کل پندرہ سو پودے لگائے جائیں گے اور اگلے مہینے دوسرے مرحلے میں پندرہ سو پودے لگائے جائیں گے۔شعبہ باغبانی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باغباں ڈاکٹر بھرت بھوشن کی نگرانی میں یہ مہم جاری ہے۔انھوں نے کہاکہ شجر کاری میں جاپان کی میواکی تکنیک اپنائی گئی ہے جس سے کم جگہ میں گھنے شہری جنگل کے قیام میں مدد ملتی ہے۔
نریندر مودی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ’ایک پیڑماں کے نام‘ مہم لانچ کی ہے۔انھوں نے دہلی کے بدھا جینتی پارک میں پیپل کا پیڑ لگایا اور سب سے اپیل کی کہ ہرکوئی زمین کو بہتر بنانے میں اپنا اپنا تعاون دے۔انھوں نے بتایاکہ گزشتہ دہے میں ہندوستان نے کئی اجتماعی کوششیں کی تھیں جن کے نتیجے میں ملک بھر میں جنگلاتی دائرے میں اضافہ ہواہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پائے دار ترقی کی ہماری تلاش و جستجو کے لیے یہ بہت اہم ہے۔

Related posts

جامعہ ہمدرد میں ایگزیکیوٹیو ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز

Hamari Duniya

جلد ملنے والا ہے جماعت اسلامی کو نیا امیر، جانئے کیسا ہے جماعت اسلامی میں امیر کے انتخاب کا طریقہ

Hamari Duniya

ماڈل ویلیج ٹرسٹ اور الماہا فوڈ انٹرنیشنل نے سیلاب سے تباہ بچوں کی لائبریری کی تعمیر نو کی

Hamari Duniya