14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

اتراکھنڈ: منگلور اور بدری ناتھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات پرامن طریقے سے اختتام پذیر

منگلور کے کسان انٹر کالج منڈلانا میں لوگوں نے سست ووٹنگ کا الزام لگایا:

منگلور سیٹ پر ووٹنگ کے دوران آٹھ سے دس راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی گئی۔سماج دشمن عناصر کے حملے کی تحقیقات ایس پی رورل روڑکی ہریدوار سوپن کشور کر رہے ہیں۔

دہرادون: 10 جولائی (عظمت اللہ خان / ایچ ڈی نیوز) اتراکھنڈ کی دو اسمبلی سیٹوں منگلور اور بدری ناتھ کے ضمنی انتخابات پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوگئے ۔ آپ کو بتا دیں کہ منگلور سیٹ سے بی ایس پی ایم ایل اے کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی پڑی تھی۔ وہیں بدری ناتھ سیٹ کے کانگریس ایم ایل اے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ شام 5 بجے تک کی ابتدائی معلومات کے مطابق بدری ناتھ اور منگلور سیٹوں پر ووٹنگ آہستہ آہستہ چلی، بدری ناتھ میں 50.30فیصد اور منگلور میں 67.52فیصد ووٹنگ ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ منگلور کے کسان انٹر کالج منڈلانہ میں لوگوں نے سست ووٹنگ کا الزام لگایا۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ صبح 9 بجے سے قطار میں کھڑے ہوئے تھے، لیکن ڈھائی بجے تک بھی ان کی باری نہیں آئی۔ جس کے بعد یہاں ہنگامہ مچ گیا۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پہلے کالج کے گیٹ کے اندر قطار لگی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو باہر کھڑا کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر یہاں بھاری پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔منگلورفائرنگ معاملے میں ضلع انتظامیہ ہریدوار نے کہا کہ منگلور ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کے مقام پر فائرنگ کی اطلاع پوری طرح سے بے بنیاد ہے۔منگلور سیٹ پر ووٹنگ کے دوران آٹھ سے دس راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی گئی۔اس معاملے میں ایس پی رورل روڑکی، ہریدوار سوپن کشور کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے حملے کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس وقت حالات معمول پر ہیں اور انتخابات پرامن طریقے سے ہو رہے ہیں۔

Related posts

حجاب معاملہ کی سماعت مکمل، جلد آنے والا ہے فیصلہ

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ کے ایم پی نے حکومت کو دیا انتباہ، کہا سی اے اے کے ذریعہ آگ سے مت کھیلیں

Hamari Duniya

جمعیۃ علما ہند آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں شامل ہوگی :مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya