17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

اسٹوڈنٹس کلیکٹیونے سی اے اے کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوے  تعلیمی اداروں میں فوج کی طعیناتی کے خلاف اپنا موقف پیش کیا

SIO

نئی دہلی، 14 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔ اسٹوڈنٹس کلیکٹیو، ایک متحدہ محاذ ہے جو کہ مختلف یونیورسٹیز اور طلبہ  تنظیموں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ محاذ حکومت ہند کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے لیے جاری کردہ حالیہ گزٹ نوٹیفکیشن (سی اے اے- 2019) کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ یہ ہمارا اجتماعی احساس ہے کہ سی اے اے ہندوستانی آئین کی بنیادی روح کی توہین ہے۔ مسلمانوں کو چھوڑ کر مذہبی بنیادوں پر شہریت دینے کا فیصلہ ہمارے آئین میں درج مساوات، سیکولرازم اور شمولیت کے بنیادی اصولوں پر ضرب لگاتا ہے۔ ہم سی اے اے کے نفاذ کو نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) اور نیشنل رجسٹرآف سٹیزنز (این آر سی) کے ساتھ جوڑ کر، کمزور مسلم اقلیتوں سے شہریت چھیننے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

مزید برآں، ہم اس اعلان کے وقت کو ایک انتخابی چال سے کم نہیں سمجھتے، جو طبقات کو پولرائز کرنے اور تقسیم کرنے والے فرقہ وارانہ ایجنڈے کے ذریعے ووٹوں پر اثر انداز ہونے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ واضح ہے کہ حکومت کو اپنے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے ترقیاتی ایجنڈوں پر اعتماد نہیں ہے جبکہ وہ سیاسی فائدے کے لیے فرقہ وارانہ جذبات کا استحصال کرنا چاہتی ہے۔

سی اے اے کے نفاذ سے پہلے، ملک بھر کے کیمپسوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری موجودگی ایک پریشان کن بات ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) جیسے اداروں میں پولیس کی زبردستی مداخلت اور طلباء کی من مانی حراست کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ طلباء کو نشانہ بنانے میں کیمپس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت، جمہوری اصولوں اور طلباء کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ہم سی اے اے پر اپنے موقف کو مضبوطی سے دہراتے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ شہریوں کی فوری مداخلت چاہتے ہیں،  کہ وہ آئینی اقدار اور تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو ترجیح دیں، چاہے ان کا مذہب یا پس منظر کچھ بھی ہو۔ ہم تمام انصاف پسند ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے سیکولر تانے بانے کو برقرار رکھنے اور ہر فرد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے پختہ عزم میں ہمارا ساتھ دیں۔

Related posts

دہلی کی ترقیاتی بجٹ میں کیا ہے آپ کیلئے خاص

Hamari Duniya

خوشخبری! اس تاریخ کو دہلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ ہوگا روانہ

Hamari Duniya

جامعہ ہمدرد جاب فیئر میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملا روزگار

Hamari Duniya