پانی کی قلت کو لیکر جو مٹکا پھوڑ احتجاج کیا تھا اس دوران دیکھنے میں آیا کہ لوگوں کا گرمی سے برا حال ہے جس کو دیکھتے ہوئے آج شربت تقسیم کیا گیا ہے: چودھری متین احمد
نئی دہلی:16 جون (ایچ ڈی نیوز)دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگوں کا گرمی سے برا حال ہے۔ دکانوں، آفس میں کام کرنے والے لوگوں کو اس تپتی ہوئی گرمی سے کچھ راحت مل جاتی ہے لیکن جو لوگ فیلڈ میں رہتے ہیں، آٹو رکشا، بیٹری رکشا چلاتے ہیں ان لوگوں کو راحت دینے کیلئے سیلم پور اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے سیلم پور وارڈ، موجپور وارڈ، گوتم پوری وارڈ، اور چوہان بانگر وارڈ میں بڑے پیمانے پر سبیلیں لگاکر خود اپنے ہاتھ سے لوگوں میں ٹھنڈا شربت روح افزا تقسیم کیا۔ اس موقع پر چودھری متین احمد نے کہاکہ گزشتہ روز ہم نے پانی کی قلت کو لیکر جو مٹکا پھوڑ احتجاج کیا تھا اس دوران دیکھنے میں آیا کہ لوگوں کا گرمی سے برا حال ہے جس کو دیکھتے ہوئے شربت تقسیم کیا گیا۔ صبح سے لیکر شام تک تیز تھوپ میں رکشا چلانے والوں سے لیکر راہگیروں، مسافروں سمیت عام لوگوں کو پیاس کی شدت محسوس ہوتی ہے اسی لئے ہم نے لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چاروں وارڈوں میں سبیلیں سجا کر شربت تقسیم کیا ہے۔چودھری متین احمد نے کہاکہ کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے لوگوں کی مدد ہوتی ہے اور اللہ راضی ہوتاہے۔ لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے شربت تقسیم کرتے ہوئے چودھر ی زبیر احمد نے کہاکہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے لوگ ہمارے اپنے لوگ ہیں اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ شدید گرمی سے ہرکس و ناکس پریشان ہے اور جو لوگ مسلسل باہر رہتے ہیں ان کیلئے اس گرمی میں کام کرنا بہت مشکل کام ہے اسی کو دیکھتے ہوئے آج ہم نے چاروں وارڈو ں میں سبیلیں لگا کر لوگوں میں شربت تقسیم کیا ہے۔ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ یہ ہماری روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی عوامی سطح پر تقاضہ آئے تو اس میں سبھی لوگ مل کر تعاون کرتے ہیں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ اسی کڑی میں شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے سبیلیں لگائی گئیں اور لوگ ٹھنڈے شربت سے سیراب ہوئے۔راہگیروں نے شربت پی کر اس کار خیر میں حصہ لینے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ سبیلیں لگانے کے انتظامات میں اپنا تعاون دینے والوں میں ریاض الدین راجو،سرتاج احمد،ونود شرما،انل شرما،راجیندر پردھان، جاوید برقی، سید ناصر جاوید، جرار احمد، محمد عارف، نوین شرما، پروین جی، رام ٹھاکر، راؤ نوید، حامد بھائی، جمیل ملک، مشکور عالم، حاجی لیاقت مسعودی، افسر خان، مننو ادریسی، نعیم بھائی، کے نام قابل ذکر ہیں۔