29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

پورے ملک میں انڈین اسلامک کلچر سینٹر کی شناخت ہو یہی میرا عزم ہے: سہیل ہندوستانی

Suhail Hindustani

احسان انصاری

نئی دہلی، 05 جولائی، (ایچ ڈی نیوز): انڈین اسلامک کلچر سینٹر کے صدر کا انتخاب اگلے ماہ اگست میں ہونا ہے۔ کئی لوگوں نے صدر کے لیے امیدوار کے طور پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔ وہیں سماجی کارکن، بی جے پی کے رہنما سہیل ہندوستانی صدر کے امیدوار ہیں۔
سہیل ہندوستانی نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین اسلامک کلچر سینٹر کی شناخت پورے ملک کی ہرریاست میں ہونی چاہئے۔ یہ معلومات ہر مسلمان تک پہنچنی چاہیے۔ میرا عزم ہے کہ ملک کے ہر ریاست، ہر ضلع کے ہر مسلمان تک اس کی شناخت پہنچائی جائے۔ ہر ریاست میں ایک انڈین اسلامک کلچر سینٹر ہونا چاہیے جہاں ہر سال کئی طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں۔اگر مجھے صدر بننے کا موقع ملا تو میں ہر قیمت پر اپنا وعدہ پورا کروں گا۔ میں ایسا کام کروں گا کہ ہر ریاست میں انڈین اسلامک کلچر سینٹر ہو اور کوئی بھی اس ریاست میں آسانی سے ممبر بن سکے۔

Related posts

آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی نے عازمین حج کیلئے بڑا مطالبہ کردیا

Hamari Duniya

دہلی بی جے پی کا الزام،دہلی حکومت مزدوروں کو مالی امداد نہیں دے رہی ہے

Hamari Duniya

رفاہ تنظیم خالص اسلامی بنیاد پر معیشت کو مضبوط بنانے کی ٹریننگ دیتی ہے

Hamari Duniya