14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

محنت کا کوئی بدل نہیں، مسلسل قافلہ رواں رہے تو منزل مل ہی جاتی ہے، ڈاکٹر عبدالرحمان کو اسسٹنٹ پروفیسر بننے پرماہرین تعلیم نےمبارکباد پیش کی

Dr Abdur Rahman

نئی دہلی، 05 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔ یہ ایک سچائی ہے کہ محنت کا کوئی بدل نہیں ہے اور مسلسل قافلہ رواں رہے تو منزل مل ہی جاتی ہے ۔اس کو ثابت کرکے دکھایا ہے ہمارے دوست ڈاکٹر عبدالرحمان نے جو اب اسسٹینٹ پروفیسر ( اردو) بن گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایک نشست میں گریٹ انیڈیا نیشنل اکیڈمی ، نور نگر ( کرمہوا) کونڈراگرانٹ ، سدھارتھ نگر کے ڈائریکٹر جناب نوراللہ خان نے کیا۔ آپ نے مزید کہاکہ علم سے لگاؤ اور مسلسل اس سے وابستگی کی دلیل ہے کہ آج ہمارے پانچ دوستوں کا تقرر ہوا ہے۔ تین لوگ تو کافی قریبی ہیں۔ اور ان کی محنت قابل تعریف ہے۔

مشہور سماجی کارکن اور علم نواز شخصیت کے حامل اور معروف ہول سیل گروپ بھارت ٹریڈنگ سنکیڈیٹ کے مالک ہر دلعزیز جناب عتیق الرحمان خان صاحب نے کہاکہ نئی نسل کو بہتر تعلیم کا موقع ملنا چاہئے۔ ان میں ڈاکٹر، ماسٹر ، ماہر تعلیم ، بزنس مین اور بہت سارے دانش ور موجود ہیں۔
ایڈوکیٹ جناب عبید اللہ خان سنابلی نے کہاکہ اب کنجوسی نہیں فراخ دلی اسر زندلی کے ساتھ بچوں کو حوصلہ دیا جائے تاکہ ترقی کرسکیں اور مایوسی بھری زندگی سے نکل سکیں۔
ممبرا ،ممبئی کی معروف شخصیت اور نوجوان ایڈوکیٹ و علم دوست شخصیت جناب ایڈوکیٹ شعیب خان نے کہاکہ آج تعلیم ہی اصل ترقی کی ضمانت ہے۔ اب پلاننگ کرکے ہمیں بزنس ، تعلیم یا جو بھی میدان میں اس میں آنا چاہئے اور اسی میں ایک بہتر وباوقار زندگی کا راز چھپا ہوا ہے۔
آخر میں نوراللہ خان صاحب ایک پھر دعاؤں کے ساتھ مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بی پی ایس سی بھی ان خدمات کیلئے مبارکباد کی مستحق ہے بی پی ایس سی ( بہار پبلک سروس کمیشن) کے ذریعہ الحمدللہ کئی احباب کا اسٹینٹ پروفیسر ( اردو) کے لئے تقرر ہوا ہے۔ زیر نظر بڑی تصویر میں عزیزم ڈاکٹر عبدالرحمان ساکن (بٹئی ڈیہہ ) کولہوئی مہراجگنج یوپی ہیں۔
باقی احباب میں ہمارے سینئر ڈاکٹر نعمان قیصر صاحب اور سعود بھائی ودیگر صاحبان علم ہیں۔ ہم سبھی تہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اردو کے حوالے سے یہ نوید مسرت ہے اور واقعی میں آج بے انتہا شکر گزار ہوں رب کریم کا اسکی نعمت پر اور اس برکت پر۔۔۔۔ اللہ ان سبھی صاحبان کو مزید نوازے۔ آمین

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دی

ویراٹ کوہلی نے چیمپئن بنتے ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔:

Hamari Duniya

سعودی عرب کے اس فیصلہ سے سعودی عرب میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو لگے گا شدید دھچکا

Hamari Duniya

کانگریس صدر راہل گاندھی کو منی پور میں روکے جانے پر مودی حکومت پر شدید برہم

Hamari Duniya