April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Britain Election : برطانیہ میں 400پار، عام انتخابات میں لیبر پارٹی جیت گئی، ہندو وزیراعظم اپنی پارٹی کوشرمناک شکست سے نہیں بچاسکے

britain election

Britain Election

لندن،05جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی جیت گئی جبکہ حکمراں جماعت کنزرویٹو کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب تک کے نتائج کے مطابق ٹوٹل 650 نشستوں میں سے 641 کے حتمی نتائج آگئے۔لیبرپارٹی اب تک کے نتائج میں 410 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ کنزرویٹو119 اور لب ڈیم 71 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ لیبر پارٹی تاریخی1997کے نتائج کو دوہرانے جارہی ہے۔لیبر پارٹی کو1997میں اب تک کی سب سے بڑی جیت ملی تھی۔اس وقت پارٹی کے رہنما ٹونی بلیئر تھے۔پارٹی نے اس وقت419سیٹیں جیتی تھیں۔جب کہ کنزرویٹیو صرف165سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی تھی۔

Britain Election
لیبر رہنما ناز شاہ، یاسمین قریشی اور افضل خان نے بھی اپنی نشست جیت لی، لیبرپارٹی کے سابق رہنما جیریمی کوربن بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ جارج گیلوے کو لیبر حریف نے شکست دے دی۔قبل ازیں برطانوی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری پہلے نتیجے میں سنڈر لینڈ ساوتھ سے لیبر پارٹی کی بریجٹ فلپسن کو کامیابی ملی تھی۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔انہوں نے اس شکست کی ذمہ داری خود لی ہے۔انہوںنے کہا کہ میں اس شکست کی خود ذمہ داری لیتا ہوں۔کیئر اسٹارمر کو جیت کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
برطانیہ کے پہلے ہندووزیراعظم رشی سونک کی طرف سے 22 مئی کو ملک میں 4 جولائی کو عام انتخابات کروانے کے اعلان کے بعد تقریباً چھ ہفتوں کی انتخابی مہم کے بعد آج ووٹنگ ہوئی جوانڈین وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔
پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے ساڑھے چار ہزار سے زائد امیدوار ہیں، کام یابی کیلئے کسی بھی پارٹی کو 50 فیصد یعنی 326 نشستیں درکار ہیں۔کوئی پارٹی سادہ اکثریت حاصل نہ کر پائی تو پارلیمنٹ معلق ہوگی، اتحادی حکومت بنانا پڑے گی، 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف ا±ٹھائیں گے۔عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے ساڑھے 4 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی دنگل میں ا±ترے۔ تاہم لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

Related posts

مسجد اقصی مکمل طور پر صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اسرائیل کی تمام غاصبانہ پالیسیاں ناقابل برداشت

Hamari Duniya

دہلی اسمبلی انتخابات: آپ اور کانگریس کے بعد بی جے پی نے بھی کھولا وعدوں کا پٹارا

Hamari Duniya

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنے والا امریکی ادا کار لاس اینجلس میں اپنا گھر جلنے پر میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

Hamari Duniya