20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

بلرام پور: چار معصوم بہنیں دریا میں ڈوب کر ہلاک، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

عید الاضحیٰ کے دن، چار معصومین کے جنازے ایک ساتھ نانا کے گھر سے اٹھے:

بلرام پور: 18 جون(محمد خان/ایچ ڈی نیوز) تھانہ ریہرا بازار کے کالو بنکٹ کے رہنے والے راجو کی چار بیٹیاں اپنے نانا احمد علی کے گھر بقرعید کا تہوار منانے کے لیے مسیح آباد گرنٹ میں اپنے نانا کے گھر گئی تھیں۔ سہ پہر 4 بجے کے قریب گرمی سے تنگ آکر چاروں نے گاؤں کے قریب کوانو ندی میں نہانے کی خاطر ڈبکی لگائی اور گہرائی میں ڈوب کر چاروں کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے لاشوں کو ندی سے نکالا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔بتا دیں کہ چاروں لڑکیوں کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ریہرا بازار تھانہ کالو بنکٹ کے رہنے والے راجو کی چار بیٹیاں پیر کو اپنے نانا احمد علی کے گھر عیدالاضحیٰ کا تہوار منانے کے لیے مسیح آباد گرنٹ میں اپنے نانا کے گھر گئی تھیں۔ دوپہر کے قریب چاروں گرمی سے تنگ آکر گاؤں کے قریب کوانو ندی پر چلی گئیں۔ وہ بکری کو چرانے کے کیے گھر سے نکلی تھیں۔کچھ دیر بعد چاروں نے ندی میں نہانا شروع کردیا۔ جیسے ہی وہ ندی میں تھوڑی ہی دور پہنچی وہ گہرے پانی میں جانے کے بعد ڈوبنے لگی تو انہوں نے شور مچا دیا۔ جب تک گاؤں والے پہنچے، چاروں ڈوب چکیں تھی۔ کافی کوششوں کے بعد مقامی لوگوں نے شام 7 بجے کے قریب چاروں بچیوں کو باہر نکال لیا تب تک وہ لقمہ اجل ہوچکی تھیں ۔مرنے والی بچیوں میں ریشما (13)، افسانہ (11)، گڈی (9) اور للی (7) کی شناخت ہوئی ہے۔ چاروں راجو کی بیٹیاں تھیں۔ موقع پر اطلاع ملنے کے بعد سب کلکٹر اترولا اودھیش کمار، تحصیلدار شیلیندر سنگھ، سی او اترولا پرمود کمار موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اروند سنگھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق متاثرہ خاندان کو امداد دی جائے گی۔ موقع پر ٹیم بھیج کر رپورٹ لی گئی ہے۔

Related posts

شدت کی گرمی اور لو سے نجات دینے والے مانسون کی آئ ایم ڈی نے دی تازہ ترین معلومات

ملک کی کئ ریاستوں میں آفس اور گھروں میں لگے ایسی جل کر خاکستر، گاڑیوں کے اے سی 18سیسلسیس ڈگری پر بھی نہیں کر رہے ہیں کام:

Hamari Duniya

پرالی جلانے کو لے کر وزیراعلیٰ یوگی سخت، افسران کو دی سخت ہدایت

Hamari Duniya

انڈیا اتحاد کے کارکنان رائے شماری مانیٹرنگ کیمپ میں مسلسل نگرانی پر مامور : دیپک سینی

دیپک سینی نے منڈی میں ای وی ایم اسٹرانگ روم پہنچ کر جائزہ لیا:

Hamari Duniya