October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

عید گاہ سے باہر، سڑک پر نماز پڑھنے کی یو پی سرکاری اجازت دے۔

میرٹھ کے شہر قاضی زین الساجدین نے اتر پردیش کے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر سڑک پر نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔:

قاضی زین الساجدین نے دیگر ضلعوں کی عید گاہوں کی کمیٹیوں کے ذمہ داران اور ائمہ حضرات سے کہا ہے کہ وہ اپنے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کو تحریر دے کر سڑک پر نماز پڑھنے کا مطالبہ کریں۔

میرٹھ:12جون(ایچ ڈی نیوز/عظمت اللہ خان) عیدالاضحی کی نماز دوگانہ کے لیے دہلی روڈ پر واقع شاہی عیدگاہ کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے کی یوپی سرکار سے اجازت مانگی ہے۔اطلاع کے مطابق میرٹھ شہر کے قاضی زین الساجدین نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر عیدالاضحی کی نماز دوگانہ عید گاہ سے باہر سڑک پر ادا کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔شہر قاضیئکا کہنا ہے کہ عید گاہ کے علاوہ بھی مختلف مساجد میں عیدالاضحی و عیدالفطر کی نماز دوگانہ ادا کی جاتی ہے اس کے باوجود عید گاہ میں نمازی زاید ہونے کی وجہ سے سڑک پر بھی نماز ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے تہواروں پر سڑکوں پر جلوس نکالے جاتے ہیں اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی، اسی طرح عیدالاضحی کے موقع پر بھی شاہی عیدگاہ بھر جاتی ہے ،جس کی وجہ سے عقیدت مندوں،نمازیوں کو بغیر نماز ادا کیے ہی واپس جانا پڑتا ہے۔اس لیے مسلمانوں کو بھی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی چھوٹ دی جائے۔شہر قاضی نے کہا کہ نماز آدھے گھنٹے تک رہتی ہے۔ اس لیے اس وقت سڑک پر نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کا خط وہ پہلے بھی صدر جمہوریہ کو بھی لکھ چکے ہیں۔ جس کا جواب آیا ہے اور کہا گیا ہے کہ متعلقہ عہدیداروں کو مناسب فیصلے کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔قاضی زین الساجدین نے دیگر شہروں کی عید گاہوں آئمہ حضرات اورکمیٹیوں کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی کو تحریر دے کر اس کی اجازت طلب کریں۔

Related posts

بی جے پی نے کسانوں کے مسائل سے آنکھیں موندرکھی ہیں، آوارہ جانوروں کی وجہ سے بڑھتے حادثات پر اکھلیش یادو شدید برہم

Hamari Duniya

بھارت کی امرت یاترا : خواتین کی قیادت میں سفر !۔

Hamari Duniya

زمبابوے میں طیارہ گر کر تباہ ، بھارتی صنعتکار اور بیٹے سمیت 6 افراد ہلاک

Hamari Duniya