20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

عیدالاضحی کے پیش نظر جمعیۃ علماء ضلع شاملی کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

کھلے میں قربانی نہ کی جائے ۔ قربانی کی باقیات کوسڑک پر نہ پھینک کر گڑھوں میں دفن کیا کریں:مولانا ساجد قاسمی:

شاملی:13جون (عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)شاملی کے سلیک وہار میں واقع جمعیتِ علماء شاملی کے ضلع دفتر محمدی مسجد میں جمعیۃ علماء شاملی کے عہدیداران کی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں معاشرے میں پھیلی برائیوں اور عید الاضحیٰ پر حفظان صحت پرگفتگو کی گئی۔ضلع سکریٹری مولانا محمد ایوب کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے جمعیت علماء شاملی کی ایک اہم میٹنگ کا انعقادضلع صدر مولانا محمد ساجد قاسمی کی صدارت میں ہوا ۔مولانا موصوف نے کہا کہ معاشرے میں پھیلی برائیاں، منشیات کا استعمال،شادی بیاہ میں فضول خرچی اور دھوکہ دہی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ تاکہ معاشرے میں بہتر پیغام جائے۔عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قربانی کرتے وقت پڑوسیوں کا بھی خیال رکھا جائے ،جس کسی دیگر مذاہب کے لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے ۔کھلے میں قربانی نہ کی جائے ۔ قربانی کی باقیات کوسڑک پر نہ پھینک کر گڑھوں میں دفن کیا جائے۔ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ اگر کسی کو قربانی کرنے میں دشواری کا سامنا ہو تو جمعیۃ علماء کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔ انہوں نے عیدالاضحی کی نماز دوگانہ کو سڑکوں پر نہ پڑھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عیدگاہ میں جگہ خالی نہ ہو تو عید کی نماز مساجد میں ادا کریں۔ حکومت اور انتظامیہ کے احکامات کاخیال رکھتے ہوئے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ اجلاس کی نظامت ضلع جنرل سیکریٹری مولانا محمد ایوب نے کی۔ اس موقع پر مولانا ساجد قاسمی، مولانا نزاکت، قاری اسرار گورانا، مفتی اکرم، مولانا سلطان، مولانا لقمان، مفتی زبیر، مفتی شاکر، مولانا شکیل، حاجی تصور، قاری شمیم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

دارالعلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس اختتام پذیر

Hamari Duniya

اندھی پیسے،کتاچاٹے! حاجی اقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ،پولیس پر لگا سوالیہ نشان؟

گزشتہ چند سالوں سے پولیس کا کہنا ہے کہ حاجی اقبال مفرور ہے، کہاں ہے ،کس جگہ ہے ہمیں معلوم نہیں؟:

Hamari Duniya

مولانا شفیع احمد فیضی حسامی کا انتقال دینی و ملی خسارہ، نمناک آنکھوں سے آبائی قبرستان میں سپرد

Hamari Duniya