34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا

نئی دہلی:5جون(ایچ ڈی نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ دروبدی مرمو سے ملاقات کی اوریونین کونسل کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سیاسی پیش رفت بدھ 4 جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے آج صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ صدر نے اسے قبول کر لیا۔ یہ اطلاع راشٹرپتی بھون نے دی ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے پی ایم مودی کا استعفیٰ قبول کرنے کے ساتھ ہی ان سے نئی حکومت کی تشکیل تک چارج سنبھالنے کو کہا ہے۔ خبریں یہ بھی آرہی ہیں کہ نئی حکومت کی حلف برداری 8 جون کو ہوگی۔ یہ سہرا کس کے سر جاتا ہے وقت ہی بتائے گا۔

Related posts

اسرائیلی فوج نے معصوموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، 10 فلسطینی شہید، 100سے زائدزخمی

Hamari Duniya

منگیتر امتحان میں فیل ہوگئی،لڑکے نے اسکول کوہی آگ لگا دی

Hamari Duniya

وراٹ کوہلی کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھ حیران رہ گئے مداح، اب یہ دن آگئے

Hamari Duniya