26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ملک کی عوام اب وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو نہیں چاہتی:راہل گاندھی

انتخابی نتیجہ انڈیا الائنس کا آیا ہے اور آئین کو بچانے کی ہماری مہم کامیاب رہی۔:

نئی دہلی، 04 جون (یو این آئی) کا نگریس کے سابق صدر اور قومی لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں ملک کے مینڈیٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نہیں چاہتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا، یہ لڑائی آئین کو بچانے کی تھی، انہیں یہ بات تب سمجھ میں آئی جب حکومت نے کانگریس کے بینک اکاؤنٹس سیل کئے، وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا، تب میرے ذہن میں یہ خیال آیا۔ یہ واضح ہو گیا تھا کہ اب ہندوستان کے لوگ آئین کی حفاظت کےلیے مل کر لڑیں گے اور میرا یہ پختہ یقین آج درست ثابت ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے آئین کو بچانے کے لیے سب سے بڑا قدم اٹھایا۔ اس کے تحت کانگریس پارٹی نے انڈیا گروپ کے لیڈروں کو ساتھ لیا اور جہاں بھی اتحاد لڑا وہاں سب نے مل کر الیکشن لڑا اور ملک کو ایک نیا ویژن دیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا، یہ انتخابی نتیجہ انڈیا الائنس کا آیا ہے اور آئین کو بچانے کی ہماری مہم کامیاب رہی۔ ملک نے اس الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ملک اب انہیں نہیں چاہتا۔
News credit UNI Urdu

Related posts

قومی کھلاڑیوں پر برس پڑے چیف کوچ گوتم گمبھیر، دے دی وارننگ

Hamari Duniya

سعودی عرب میں افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے پر روک، مساجد کے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت

Hamari Duniya

ایشا امبانی نے چھاتی کے کینسر پر کتاب کا اجرا کیا

Hamari Duniya