31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

مغربی اتر پردیش: سہارنپور ,کیرانہ اور مظفر نگر میں انڈیا اتحاد نے پرچم لہرایا

سہارنپور کمیشنری میں کلین سویپ،انڈیا اتحاد نے دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو دھول چٹائی:

سہارنپور سے عمران مسعود، کیرانہ سے اقراء حسن اور مظفر نگر سے ہریندر ملک فتحیاب ہوئے

 سہارنپور/مظفر نگر/کیرانہ4جون(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)اٹھارویں لوک سبھا کے لیے انتخابات میں جہاں ملک کی بیشتر ریاستوں میں انڈیا اتحاد نے پرچم لھہرایا ہے ،وہیں مغربی اتر پردیش کے سہارنپور زون کی تینوں سیٹوں پر کانگرس اور سماجوادی نے متحدہ طور پر تینوں سیٹوں پر فتح حاصل کر لی ہے، جبکہ انتخابات کے دوران صوبہ اتر پردیش کے وزیر اعلی نے کم و بیش پانچ پانچ مرتبہ انتخابی ریلی کی ہے۔اطلاع کے مطابق سہارنپور میں انڈیا اتحاد کے امیدوار عمران مسعود کے حامیوں نےاس وقت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا،جب اتحاد کے امیدوار عمران مسعود نے بی جے پی کے راگھو لکھن پال کو 65446 ووٹوں سے شکست دی۔یاد رہے کہ سہارنپور لوک سبھا حلقہ سے اتحاد کے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود نے بی جے پی کے راگھو لکھن پال شرما کو کل 65446 ووٹوں سے شکست دی۔نوٹا پر 4554 ووٹروں نے بٹن دبایا، تیسرے نمبر پر بی ایس پی امیدوار ماجد علی کو 179807 ووٹ ملے ہیں۔ چوتھے نمبر پر اکھل بھارتیہ پارٹی کے امیدوار محمد انعام تھے جنہوں نے 5379 ووٹ حاصل کیے اور پانچویں نمبر پر شبنم تھیں جنہیں کل 2369 ووٹ ملے۔جب کہ کانگریس اتحاد کے امیدوار عمران مسعود کو کل 546796 ووٹ ملے ہیں ۔ بتادیں کہ اتر پردیش کی ہاٹ سیٹوں میں شامل کیرانہ لوک سبھا سیٹ سے ایس پی-کانگریس اتحاد کی امیدوار اقراء حسن نے بی جے پی کے پردیپ چودھری کو بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ اقراء حسن کو 520755 ووٹ ملے جبکہ پردیپ چودھری کو 450909 ووٹ ملے۔ اقراء حسن 69846 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔وہیں مظفر نگر میں انڈیا اتحادسے سماجوادی امیدوار ہریندر ملک نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان کو شکست دی ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان الیکشن کم فرق سے ہار گئے۔ ایس پی امیدوار ہریندر ملک نے بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان کو 25989 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے بنیادی ووٹوں میں ٹوٹ پھوٹ اور راجپوت اور تیاگی برادری کی ناراضگی شکست کی اہم وجوہات تھیں۔ہریندرملک کو 469804 اورسنجیو بالیاں کو 443815 ووٹ ملے۔تفصیلات کے مطابق سہارن پور سے کانگریس کے عمران مسعود اور کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی اقراء حسن مظفر نگر سے سماجوادی کے ہریندر ملک نے تاریخی جیت درج کی ہے۔ واضح رہے کہ 2013 کے مظفر نگر فسادات اور کیرانہ پلاین کو مدعا بنا کر بی جے پی نے ملک بھر میں نفرتی ہوا چلائی تھی ،جس کے سبب 2014 میں این ڈی اے کی سرکار وجود میں آئی تھی۔دوسری جانب کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے رائے بریلی اور وائیناڑ کی دونوں سیٹوں پر بڑی جیت درج کی ہے۔وارانسی سے وزیراعظم نریندر مودی نے تیسری بار جیت حاصل کی۔امیٹھی سے کانگریس کے کشوری لال نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو دی شکست سے دو چار کیا۔ایودھیا کی فیض آباد سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے فتح حاصل کی ہے۔حیدرآباد سے اسد الدین اویسی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔احمد آباد سے وزیر داخلہ امت شاہ اور لکھنو سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جیت حاصل کی۔

Related posts

سعودی عرب اب بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے: امریکہ

Hamari Duniya

بی جے پی سرکار میں پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے:یوگی آدتیہ ناتھ

Hamari Duniya

آئی ٹی20 لیگ: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

Hamari Duniya