29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

دہلی سہارنپور ہائی وے پر المناک حادثہ، بے قابو ٹرک راہگیروں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

شاملی / کاندھلہ 3 اپریل ( عظمت اللہ خان / ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی-سہارنپور روڈ پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب دہلی کی جانب سے تیز رفتار آرہے ایک کنٹینر نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا۔ کنٹینر کی رفتار بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک دکان میں گھس گیا اور پھر الٹ گیا۔ اس کی زد میں آکر 4 افراد کی المناک موت ہوگئی۔
اس حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ واقعےکے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھج دیا اور شہر کے مکینوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے کے ایلم قصبہ میں کنٹینر ٹرک HR 63 E 4034 کے ڈرائیور نے پہلے موٹر سائیکل سوار نوجوان مونو کو کچل دیا، جس کے بعد اس نے گاڑی کو تیز رفتاری سے بھگا دیا، ملزم ڈرائیور تقریباً 4 کلومیٹر آگے کاندھلہ ٹاؤن پہنچا۔ درجنوں سے زائد راہگیروں کو کچل دیا۔ جس کی وجہ سے تین شہری جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ نصف درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں مونو، اوم بیر سنگھ، وشال اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ جن کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں پھول سنگھ، دیارام، اجول، بلویر اور یعقوب جیسے درجنوں لوگ شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ کاندھلہ کے قریب قصبہ ایلم میں سڑک حادثہ کے بعد ٹرک آرہا تھا۔ یہ خوفناک حادثہ فرار ہونے کی عجلت میں پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے کنٹینر ٹرک کو قبضہ
میں لے کر مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔

Related posts

مرکزی وزیرکرن رجیجو نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم کی طرف سے مقدس چادر پیش کی

Hamari Duniya

جنوبی امریکی ممالک کے دورے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے گویانا پہونچے

Hamari Duniya

بائیڈن ہیرس کو لے ڈوبے، ڈیموکریٹس کے رہنماؤں نےامریکی صدر پر شکست کا سارا ملبہ ڈال دیا

Hamari Duniya