صحافیوں کی وزیراعلی ہریانہ نایب سنگھ سینی سے ملاقات
کرنال4اپریل ،(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)۔ ہریانہ کے نو منتخب وزیراعلی نایب سنگھ سینی نے صحافیوں سے ایک غیر رسمیں ملاقات میں کہا کہ وہ صحافی برادری کے لیے جلد ہی ایک خوش آئند قدم اٹھانے جارہے ہیں ۔اطلاع کے مطابق ابھی کی سنسنی کے چیف ایڈیٹر خورشید عالم نے صحافیوں کے مسائل کو لے کر ہریانہ کے نو منتخب وزیر اعلی نائب سنگھ سینی سے ملاقات کی۔
خورشید عالم نے وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے”ابھے کی سنسنی” کی کاپی پیش کی ،جس پر وزیر اعلی ہریانہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آ پ وہ کام انجام دے رہے ہیں جو بڑے سے بڑے صحافی بھی نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ایک مسلم سماج کا آدمی ہندو مذہب کے بارے میں اتنا جانتا ہے ۔انہوں نے ابھی کی سنسنی اور صحافیوں کی مدد کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ مذکورہ ابھی کی سنسنی میں ایودھیا کے رام مندر کی پران پرتھیشٹا کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ خورشید عالم ہریانہ سرکار میں حج کمیٹی کے پریس کوآرڈینیٹر ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ایک لمبے عرصہ سے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر ان کے ساتھ محمد یوسف تیاگی یونس تیاگی، مولانا حامد حسین، تسلیم عالم ،ہرہندر ملک اور واجد وغیرہ موجود رہے۔
