16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جامعہ عربیہ سراج العلوم  میں سیرت ازواج مطہرات کے عنوان پر اجلاس عام کا انعقاد 

Jamia-Arbia-Siraj=ul-Ualoom
نوتنوا بازار (عبید الرحمٰن الحسینی؍ ایچ ڈی نیوز)
گزشتہ روز جامعہ عربیہ سراج العلوم کے وسیع صحن میں ایک اجلاس عام بعنوان سیرت ازواج مطہرات و تقسیم انعامات من جانب ابوالکلام لائیبریری کے نام مفتی نور محمد صاحب کی صدارت اور مولانا ابوالکلام قاسمی صاحب کی نگرانی میں منعقد ہوا ،مردوں و عورتوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔
نظامت مفتی مرغوب الرحمن قاسمی نے کی ، اجلاس کے شروعات میں بچوں نے قرأت و نعت و تقریریں پیش کیں اس کے بعد باہر سے تشریف لائے علماء کرام مولانا محمد فرمان ندوی و مولانا محمد خالد قاسمی صاحب نے عوام سے خطاب فرمایا جس میں انہوں نے مرد و عورت کو اس کے مقام و مرتبے کے ساتھ انکی ذمہ داریوں کو سمجھاتے ہوئے ان کو اپنے بچوں کے مستقبل کو علم و کتاب کے ذریعہ روشن کرنے کی تلقین کی ، اور لائیبریری کی اہمیت و افایت سے روشناس کرایا۔
اخیر میں اس پروگرام و لائبریری کے منتظم و روح رواں مولانا قمرالحسن قاسمی نے مہمان خصوصی محمد کلیم عرف گڈو خان چیئرمین نوتنواں نگر پلیکا کا شکریہ ادا کیا چیئرمین صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امتحان میں شریک ہونے والے کل ٦٣ بچوں میں انعامات تقسیم کئے اس کے بعد امتحان کے ممتاز مساہمین کو امتیازی انعام سے نوازنے کے بعد اول دوم سوم آنے والے بچوں کو خصوصی انعام دیا کیا گیا ، صدر مجلس مفتی نور محمد صاحب کی دعاء پر مجلس کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہونچی، فالحمد لله

Related posts

دارالعلوم فیض محمدی کے احاطے میں 27/28 نومبر کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya

ٹی۔20 عالمی کپ کھیلنے پہنچا کھلاڑی عصمت دری کے الزام میں گرفتار

Hamari Duniya

آسٹریلین اوپن کے فائنل پہنچی ثانیہ بوپنا کی جوڑی، دیکھیں ویڈیو

Hamari Duniya