28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

آئی ایس ٹی سی برج پوری سینٹر میں تقسیم اسناد پروگرام

Vision 2024

نئی دہلی، 14 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

وژن 2026 کے تحت قائم شمال مشرقی دہلی کے برج پوری آئی ایس ٹی سی سینٹر نے متعدد کورسیز میں ٹریننگ پا چکے 38 طلبہ کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئیں ۔ اس  سینئر میں مصطفیٰ آباد اور آس پاس کے بچوں نے کمپیوٹر کی ٹریننگ لی ہے. اس موقع پر صحت خدمات سے وابستہ اہم شخصیا ت نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے نے کہا کہ یہ ٹریننگ محض ایک شروعات ہے، آپ کو سماج کی خدمت کے لیے خود کو تیار کرنا ہے. اعلیٰ تعلیم کے لئے آپ آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا آپ  اپنے آس پاس بچوں کو اس سینئر کے بارے میں بتائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے فائدہ اٹھا سکیں. جب آپ روزگار سے وابستہ ہوں تو دوسروں کے لیے راستہ ہموار کریں۔ جماعت اسلامی ہند کے ناظم ضلع ڈاکٹر. مجاہد نے آئی ایس ٹی سی کی پہل کو اہم قرار دیا اور بچوں کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی.
پروگرام میں مصطفیٰ آباد کی کونسلر سبیلہ بیگم، جاوید چودھری، مہر نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر توفیق احمد نے شرکت کی ڈاکٹر توفیق نے اے این ایم طلبا سے کہا اگر  آپ کے اندر خدمت کا جذبہ نہیں ہے تو میڈیکل کا میدان پھر آپ کے لیے نہیں ہے. کیونکہ فرنٹ لائن ورکر کو ہمیشہ تیار رہنا ہوتا ہے۔
واض رہے کہ برج پوری سینٹر کے قیام کا مقصد بچوں کو ہنر مند بنانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے ۔ یہ انو ویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر اپنے کورسیز کی ٹریننگ کے لیے تجربہ کار اساتذہ کا نظم کرتا ہے تاکہ بچوں کو عملی تربیت مل سکے  ۔
برج پوری سینٹر میں  این این ایم  اور کمپیوٹر کورس کی ٹریننگ دی جاتی ہے ، یہ موقع شمال مشرقی دہلی کی بچوں کے لیے خاص ہے ۔ حالیہ دنوں کچھ اور نئے کورس بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں موبائل ریپیرنگ، اسسٹنٹ الیکٹریشین، اے این ایم قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کے اخیر میں فاونڈیشن کے روزگار فراہمی شعبے کے سربراہ نور محمد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشھا سینٹر میں طلبہ و طالبات کے لیے افطار کا انعقاد

Hamari Duniya

عالمی کتاب میلہ میں ڈاکٹر محمد حسن علوان کے ہاتھوں سعودی عرب کے پویلین کا افتتاح

Hamari Duniya

دہلی مہیلا کانگریس کی سینئر نائب صدر پرینکا اگروال آپ میں شامل 

Hamari Duniya