20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

تمام مذاہب کے مذہبی رہنماوں سے دعا اور آشرواد لے کرکنہیا کمار نے شمال مشرقی دہلی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Kanhiya Kumar
آئین کی حفاظت کے لئے اپنی پوری جان لگا دوں گا:کنہیا کمار

نئی دہلی، 6 مئی (محمد خان ؍ ایچ ڈی نیوز
کانگریس امیدوار کنہیا کمار نے آج (پیر) کو پورے جوش وجذبے کے ساتھ شمال مشرقی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔نامزدگی داخل کرنے سے پہلے جے این یو طلبہ یونین لیڈر سے لیڈر بنے کنہیا کمار نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر کچھ تصاویر شیئر کیا۔ اس میں وہ الگ الگ مذہبی رہنماو¿ں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ہون بھی کرتے نظرآرہے ہیں۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کنہیا کمار نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم شمال مشرقی دہلی کے نوجوانوں کے لئے نوکری چاہتے ہیں۔ ہم دوکانداروں پر تھوپی گئی جی ایس ٹی سے راحت چاہتے ہیں۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ مزدوروں کو 400کم از کم مزدوری دیا جائے۔ ہم امن، انصاف اور ترقی چاہتے ہیں۔

Kanhaiya Kumar
کنہیا کمار نے ایکس پر لکھا کہ آج نامزدگی داخل کرنے سے پہلے سبھی مذہبی رہنماوں نے مجھے آئین کی کاپی پیش کرکے میرے لئے دعائیں کیں اور آشرواد دیا۔ یہی ہمارا بھارت ہے۔ یہی ہمارا آئین ہے۔ سرو دھرم سم بھاو اس بھارت اور اس کے آئین کی حفاظت کے لئے اپنی پوری جان لگا دوں گا۔ جے جوان جے کسان، جے سنویدھان۔اس سے پہلے کنہیا کمار نے ایک روڈ شو کی شکل میں کانگریس کے انتخابی صدر دفتر 100فٹا روڈ، بابر پور دہلی سے ڈی ایم آفس نند نگرتک گئے۔اس دوران کانگریس پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی زبردست بھیڑ تھی اور لوگوں میں کافی جوش تھا۔بھیڑ کو دیکھ کر دہلی ریاستی کانگریس کے صدر دیویندر یادو بھی کافی خوش نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ نیائے اور حق کے ساتھ ہم سبھی انڈین نیشنل کانگریس کی تاریخی جیت کو یقینی بنانے کو تیار ہیں۔مجھے یقین ہے کہ لوک سبھا الیکشن میں شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے عوام کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کو اپنی پوری حمایت دے کر کامیاب بنائے گی۔

Kanhaiya Kumar

اس موقع پردہلی سرکار میں وزیراور بابر پور اسمبلی حلقہ سے ممبراسمبلی گوپال رائے،سابق کانگریس صدر چودھری انل کمار، سابق ممبراسمبلی چودھری متین احمد،سابق ممبراسمبلی حسن احمد، سبھاش چوپڑا،وجے سنگھ لوکو، بھشم شرما،کیلاش جین، چودھری زبیر احمد صدر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی،آپ کے ممبراسمبلی عبدالرحمن،سریتا سنگھ،امریش گوتم، ویرسنگھ دھیگن،ڈاکٹر نریندر ناتھ،جاوید چودھری،حاجی خوشنود، حاجی ظریف،علی مہدی،سید ناصر جاوید، راج کمار جین،، آدیش بھاردواج،انل گوتم،انل جین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام موجود تھے۔
واضح رہے کہ دہلی کی تمام سات سیٹوں پر چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ کنہیا کمار کا مقابلہ دو بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری سے ہوگا۔
جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار پہلی بار اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے 2019 میں انہوں نے پہلی بار بیگوسرائے سیٹ سے پارلیمانی الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ میں 10 اسمبلی سیٹیں براڑی، تیمار پور، سیما پوری، روہتاس نگر، سیلم پور، گھونڈا، بابر پور، گوکل پور، مصطفی آباد اور کراول نگر شامل ہیں۔ ان 10 اسمبلی سیٹوں میں سے روہتاس نگر، گھونڈا اور کراول نگر میں بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں جبکہ باقی سات ایم ایل اے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ہیں۔اس بار کانگریس دہلی میں تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ آپ راجدھانی میں چار سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کانگریس نے شمال مشرقی دہلی سے کنہیا کمار، شمال مغربی دہلی سے ادت راج اور چاندنی چوک سے جے پی اگروال کو ٹکٹ دیا ہے۔ آپ نے نئی دہلی سے سومناتھ بھارتی، جنوبی دہلی سے سہیرام پہلوان، مغربی دہلی سے مہابل مشرا اور مشرقی دہلی سے کلدیپ کمار کو نامزد کیا ہے۔

Related posts

سنجے سنگھ نے اعتراف کیا،سواتی مالیوال پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا تھا

Hamari Duniya

قومی صدر جمال صدیقی دو روزہ انتخابی دورے پر مہاراشٹر پہنچ گئے

Hamari Duniya

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی -20عالمی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کرنے کانکالاانوکھا طریقہ

Hamari Duniya