17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

قرآن کی تعلیمات کو اپنانے سے انسانیت کی کایا پلٹ سکتی، کا ٹھمنڈو’مسابقہ قران کریم‘ ایک عظیم اور مستحن قدم :حافظ عبد الله عظمت الله

Musabaqa Quran

Zahid Azad

زاھدآزاد جھنڈانگری

جھنڈا نگر، 14 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ قرآن کریم کتاب ہدایت اور قوم وملت کے لئے عظیم سرمایہ ہے۔اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی آج کے اس پرفتن دور میں سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ آج اس کے علمی انکشافات کو واضح کرنے کی سخت ضرورت ہے۔اس کے ذریعہ امن وآشتی،اخوت وبھائی چارہ ، قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا۔ آپسی منافرت، تشدد پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار جامعة الإمام محمد بن سعود کے ایک ہونہار طالب علم عزیزم حافظ عبدالله عظمت الله رياضي نے کیا۔ آپ نے مذید آگےکہا کہ “وزارۃ شئون الاسلامی سعودی عرب کی جانب سے منعقد ہونے والے مسابقۂ قران کریم ایک عظیم اور مستحسن قدم ہے ۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
انہوں مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حقیقی حامل قرآن بنیں ،زمانہ ہماری رہنمائی کامنتظرہے۔ اگرہم قرآن کی انسانیت نواز تعلیمات کو صحیح معنوں میں اپنالئے توانسانیت کی کایا پلٹ سکتی ہے اور ہماری قوم شاہراہ حقیقت سے روشناس ہو سکتی ہے اور اس کی برکتوں سے مستفید بھی ہوسکتی ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت کرلینا یااس کو حفظ کرلینا سعادت کی بات ہے مگر اس کو اپنی رگ وپے میں بسانے اور اس کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے ہی سے اس کا حق ادا ہوسکتاہے۔آپ لوگوں نے اپنے سینوں میں قرآن کریم کی دولت کو محفوظ کیا ہے اس کے لیے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں آپ کو آپ کے والدین کو،آپ کے اساتذہ کو اورآپ کے محسنین مدارس کو مبارکباد دیتاہوں اور ان کا شکریہ اداکرتاہوں کہ ان کی محنت ولگن سے آپ نے یہ مقام حاصل کیاہے اوریہ ان کی نئی نسل کے تئیں فکرمندی کا ثبوت ہے۔آپ حضرات اپنے مقام ومرتبے کو پہچانیں اور اللہ جل شانہ کے انسانیت کے نام پیغام ودستور یعنی قرآن کریم سے وابستگی پرفخر محسوس کریں ۔ہم جملہ ذمہ داران اور تمام شرکاء مسابقہ وحکم حضرات کا تہہ دل سے اس میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں اوربارگاہ رب دوعالم میں دعاگو ہوں کہ وہ ہم سب کو قرآن کریم کی تعلیمات پرعمل کرنے اورکماحقہ اس کی خدمت انجام دینے کی توفیق ارزانی فرمائے۔آمین

Related posts

پاکستان میں سیلاب کا قہر،ایک تہائی علاقے زیر آب،15سو سے زائد افراد جاں بحق

Hamari Duniya

امریکہ میں چینی سال نو کی تقریب میں گولیوں کی بارش، 10 ہلاک

Hamari Duniya

Donald Trump: میں عورت ہوتا تو پردہ کرتا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم خواتین کی جانب سے پردہ کئے جانے پر ردعمل کا اظہار

Hamari Duniya