27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو کیوں ڈھونڈ رہی ہے دہلی پولس، یہ ہے پورا معاملہ

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

نئی دہلی ، 3 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
دوسرے دن بھی دہلی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم آج پھر الزامات کی جانچ کے لیے ایک نوٹس لے کر ہفتہ کی صبح تقریباً 10 بجے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر پہنچی۔ اس سے قبل جمعہ کی شام بھی دہلی پولیس کی ٹیم پہنچ گئی تھی۔ ’آپ ‘کے قومی ترجمان جیسمین شاہ کی اس نوٹس پر کرائم برانچ کے اے سی پی پنکج اروڑہ کے ساتھ گرما گرم بحث بھی ہوئی۔
دراصل 27 جنوری کو اروند کیجریوال سمیت آپ لیڈروں نے بی جے پی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا تھا۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے ٹویٹ کرکے بی جے پی پر یہ الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں وزیر آتشی ، ایم ایل اے درگیش پاٹھک اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس میں الزامات کو دہرایا اور کہا کہ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے ہر ایم ایل اے کو 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے پاس اس کا آڈیو کلپ موجود ہے ، جو مناسب وقت آنے پر جاری کیا جائے گا۔ وزیر آتشی نے کہا تھا کہ تمام ایم ایل اے نے اس پیشکش کو صاف صاف ٹھکرا دیا ہے۔ پچھلے نو سالوں میں انہوں نے ہماری حکومت گرانے کی بہت سی سازشیں کیں لیکن ہر بار ناکام رہے۔ ہمارے تمام ایم ایل اے پوری طاقت کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس بار بھی یہ لوگ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔
عام آدمی پارٹی کی طرف سے لگائے گئے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے دہلی کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز بشمول بی جے پی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے 30 جنوری کو پولس کمشنر سنجے اروڑہ سے ملاقات کی تھی اور اس کی شکایت کی۔ اس کے بعد تفتیش کی ذمہ داری کرائم برانچ کو سونپی گئی۔ اب اس سلسلے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال اور وزیر تعلیم آتشی کو تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ دونوں جمعہ کو اپنے گھر پر نہیں ملے۔ جس کی وجہ سے پولیس ٹیم واپس آگئی۔ ٹیم آج دوبارہ نوٹس دینے پہنچی ہے۔

Related posts

میوات فساد میں 98 فیصد مسلمان ہی گرفتار، 14 مسجدوں پر حملے کرنے والے کہاں گئے؟

Hamari Duniya

۔2002 کی چرچا بی جے پی کی سیاست کے لئے سود مند

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند مولانا محمود مدنی کی کوششوں سے جہانگیر پوری  فرقہ وارانہ تصادم کے ملزم نور عالم کو ضمانت

Hamari Duniya