ارریہ(کرسا کانٹا)03فروری:بتاریخ یکم فروری2024بروز جمعرات کو دس بجے صبح مدرسہ امہ سلمہ للبنات، سکٹیا نیا ٹولہ کے احاطے میں آئندہ13/14فروری کو ہونے والے”تعلیمی بیداری کانفرنس“ کی کامیابی کے لئے تقریباََ25گاﺅں کے ذمہ داران کی ایک مشاورتی بیٹھک لائی گئی ،جس کی صدارت فضیلة الشیخ سراج الدین مفتاحی نے کی اور نظامت جناب مولانا حسین احمد سلفی کی۔اس میٹنگ میں کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی مختلف صورتوں پر بحث و مباحثہ ہوئی اور ہر گاﺅں سے رضاکاران بنائے گئے۔ نیز مالی تعاون، مہمانان عظام کی ضیافت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
شرکائے مجلس میں عبد لرحیم ندوی،ا لیاس سلفی، ظہیر الدین فیضی، مفیض الدین سلفی ، محمد حنیف فیضی، ماسٹر مشتاق احمد، قربان انصاری، اقیم الدین، نور محمد، عطاءالرحمان، عبد المنان اور محرم انصاری کے علاوہ بہت سارے لوگ شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ سکٹیا نیا ٹولہ(رریہ )میں سن2013 میں ایک مدرسہ ”مدرسہ ام سلمہ للبنات“ کی داغ بیل ڈالی گئی تھی اور علاقے کے ناخواندہ بچوں میں تعلیمی جد و جہد کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور آئندہ ہونے والا یہ کانفرنس بھی انہیں کوششوں کا ایک نتیجہ ہے۔