29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

یوم جمہوریہ کے موقع پر سرو بھاشا کاویہ سمّیلن میں اردو زبان کی نمائندگی فوزیہ رباب کریں گی

Fauzia Rabab

نئی دہلی ،24جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی اال انڈیا ریڈیو سے سرو بھاشا کاویہ سمّیلن ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس مشاعرے میں آئین میں تسلیم شدہ تمام22 زبانوں کے شعرا شامل ہیں، جس میں اردو زبان کی نمائندگی مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کریں گی۔ ملک کے تمام ریڈیو مراکز سے اصل زبان کے ساتھ ریاستی زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا۔ اس مشاعرے میں پیش کیے گئے کلام کا ہندی ترجمہ آکاش وانی، دہلی کے ساتھ ساتھ تمام ہندی بولنے والے مراکز سے بھی نشر کیا جائے گا۔ اس بار اس مشاعرے کی ریکارڈنگ رانچی یونی ورسٹی کے آریہ بھٹ ااڈیٹوریم میں آل انڈیا ریڈیو کی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وسودھا گپتا کی باوقار موجودگی میں کی گئی۔

یہ مشاعرہ آل انڈیا ریڈیو دہلی سے رات دس بجے سے اندرپرستھ چینل 366.3 یعنی 819کے ایچ زیڈ آل انڈیا ریڈیو گولڈ 100.1ایم ٹی زیڈ پر نشر ہوتا ہے۔ یہ آکاش وانی یوٹیوب چینل اور آل انڈیا ریڈیو لائیو نیوز 24ایکس7 پر بھی نشر کیا جائے گا۔ اس بار یہ تقریب نوجوان کے نام منسوب کی گئی ہے۔ فوزیہ رباب کے مجموعہ کلام ”آنکھوں کے اس پار“ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ وہ مشہور ادبی و ثقافتی اور اردو تعلیمی تنظیم ”رباب فاونڈیشن“ کی بانی صدر ہیں اور اس تنظیم کے تحت آن لائن اردو لرننگ کلاسز، شاعری لرننگ کلاسز اور غالب کلاسز کا نظم کر رہی ہیں۔ ان کورسز سے ہندوستان، امریکہ، یوروپ اور خلیجی ممالک کے سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا ہے۔

Related posts

سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چاروں وارڈوں میں بڑے پیمانے پر سبیلوں کا اہتمام

کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے سیلم پور وارڈ، موجپور وارڈ، گوتم پوری وارڈ، اور چوہان بانگر وارڈ میں بڑے پیمانے پر سبیلیں لگاکر خود اپنے ہاتھ سے لوگوں میں ٹھنڈا شربت روح افزا تقسیم کیا۔:

Hamari Duniya

اسکالراسکول جامعہ نگر کی نمائش میں طلبا نے 200 ماڈل پیش کیے

Hamari Duniya

Hunar Se Rozgar Tak آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر میں ‘ہنرسے روزگار تک’ کی ٹریننگ شروع

Hamari Duniya