April 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

مرکزی حکومت نے وقف کی123جائیدادیں ڈی ڈی اے کو دے دی، سوتا رہا دہلی وقف بورڈ

Delhi Waqf Board

نئی دہلی،17فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی وقف بورڈ کے تحت آنے والی 123 جائیدادوں کو لے کر ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حکومت ہند کی شہری ترقیات کی مرکزی وزارت کے تحت تمام 123 جائیدادوں کو ڈی ڈی اے اور لینڈ اینڈ بلڈنگ کے محکمہ اراضی اور عمارت کے حوالے کرنے کی خبر کے بعد ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ شہری ترقی کی مرکزی وزارت نے 8 فروری 2023 کو دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کو ایک خط لکھ کر ان 123 جائیدادوں سے الگ ہونے کی اطلاع دی۔ دہلی وقف بورڈ اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر علی مہندی کے ذریعے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
دہلی وقف بورڈ نے ان 123 جائیدادوں کو اپنی جائیدادوں کے طور پر درج کیا ہے۔ مرکز کی سابقہ یو پی اے حکومت نے ان 123 جائیدادوں کو ڈی نوٹیفائی کر کے وقف بورڈ کے حوالے کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا لیکن بعد میں مودی حکومت کے مرکز میں آنے کے بعد یہ معاملہ پھنس گیا۔ اس معاملے کو دیکھنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسے بورڈ نے چیلنج کیا تھا۔بعد ازاں وزارت شہری ترقی کے ذریعے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں تمام متعلقہ فریقوں کو پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔ کمیٹی کے سامنے ان کے کاغذات وغیرہ کے ساتھ نوٹس دیا گیا۔ بورڈ کو بار بار نوٹسز بھی دیے گئے لیکن بورڈ اس کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا اور نہ ہی اپنا موقف پیش کیا۔ اس کے بعد کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارت کو سونپی۔اب وزارت نے بعد میں بورڈ کو ان 123 جائیدادوں سے الگ رکھتے ہوئے تمام جائیدادوں کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لینڈ اینڈ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر ایڈوکیٹ مسرور حسین کہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ دہلی وقف بورڈ کو شہری ترقی کی مرکزی وزارت کے ذریعے تشکیل دی گئی دو رکنی کمیٹی کے سامنے جانا چاہیے تھا اور اپنا پورا موقف پیش کرنا چاہیے تھا، بورڈ نے کمیٹی کے سامنے نہ جا کر غلطی کی ہے۔ بورڈ کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کہ دہلی وقف بورڈ اس معاملے کو لے کر عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اس کی تصدیق وقف بورڈ نے بھی کی ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے سینئر لیڈر علی مہندی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ علی مہدی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گے اور 123 وقف املاک کو واپس حاصل کرنے کے لیے لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید اس معاملے کو عدالت میں اٹھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Related posts

جمعیۃ علماء ہند کے اعلان نے نتیش کمار اور نائیڈو کی اڑائی نیند، افطار، عید ملن ودیگر تقریبات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کے وفد نے جنید اور ناصر کے خاندان کے پوچھے آنسو، وحشی قاتلوں پر یواے پی اے لگانے کا مطالبہ

Hamari Duniya

مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہوئے نتیش،پسماندہ ریاستوں میں اگر اسے بنایامدعاتو ہوجائیں گے ہٹ

Hamari Duniya