16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے کمبل تقسیم

Vision 2026

نئی دہلی،24جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
کی جانب سے دی اسکالر اسکول ابوالفضل انکلوم، اوکھلا، نئی دہلی کے احاطے میں ضرورت مندوں کے لے کمبل تقسم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تقریباً 50 افراد کو کمبل تقسم کیے گئے۔اس موقع پرمتعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور اس پروگرام کو سماج کے لئے تحریک کا باعث قرار دیا۔
زبید الرحمن خان عرف ببن خان پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب ببن خان نے سوسائٹی فار برائٹ فو چر کے کام کو سراہا اور اسے معاشرے کے لے تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی فار برائٹ فیو چر قوم کی تعیر اور سماجی بہبود کے کاموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس تنظم کا کام قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی اپیل بھی کی۔ اس پروگرام میں سوسائٹی فار برائٹ فو چر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد، والنٹیئرکوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال موجود تھے۔
اس موقع پر سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی اپیل کی اور سوسائٹی فار برائٹ فیور چر کی جانب سے انسانی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔ والنٹیئر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال نے سوسائٹی فار برائٹ فویچر کے کام کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں اور پروجکٹ راحت کے بارے میں بھی بتایا۔واضح رہے کہ سوسائٹی فار برائٹ فیو چر کے ذریعہ ہندوستان کی 13 ریاستوں میں پروجیکٹ راحت پروگرام چلایا جاتا ہے تاکہ سردیوں کے موسم مں سماج کے غریب اور ضرورت مند طبقوں کو مدد فراہم کی جاسکے۔

پروجیکٹ راحت کے تحت اب تک قومی سطح پر کمبلوں کی تقسم کی بات کریں تو سوسائٹی فار برائٹ فیو چر نے تقریباً ڈھائی لاکھ کمبل تقسیم کیے ہیں۔ ایس بی ایف ملک کی ایک سرکردہ سماجی تنظم ہے، جو ہندوستان بھر میں آفات کے خطرے کو روکنے اور کم کرنے اور ایسے واقعات کے دوران آگے بڑھ کر کام کرتی ہے۔اس موقع پر ایس بی ایف کے پی آر کوآرڈینیٹر اشعر عالم، والنٹیئرڈاکٹر عبدالستار، عمر الحسن خان، محمد سرفراز اور عاطف نے اہم رول ادا کیا۔

Related posts

بی جے پی نے ’مبینہ شیش محل‘  پر لانچ کیا گانا، پوسٹر جاری کرکے کیجریوال کو بتایا ’آپدائے اعظم‘۔

Hamari Duniya

امام بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بے بنیادخبریں پھیلانا ناقابل برداشت:طارق صدیقی

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ کے وفد نے علی گڑ ھ میں ہجومی تشدد میں مہلوک محمد فرید کے خاندان سے ملاقات کی

Hamari Duniya